ابن سعید
خادم
ہم نے میمی سے کہا تھا کہ ہیلن کی جگہ اگر کوئی حنا ہوتیں یا سمانتھا کی جگہ کوئی صائمہ تو سوچا جاسکتا تھا
بھئی واہ، یہ بھی خوب رہی۔ یعنی ان بیچاریوں کی بس اتنی سی غلطی تھی کہ وہ انگریزوں کے گھر پیدا ہو گئیں جس کی پاداش میں اتنے لائق فائق صاحبزادے کی جوتیوں کی خاک بننے کے قابل بھی نہ رہیں۔ اور یہ نام حنا اور صائمہ ہو جاتے تو عصمت، پاکیزگی، حیا، دینداری، سیرت، حسن خلق اور حسین پیکر غرض کہ ہر "بڑی چیز جس کی آپ کو تلاش ہے" کی ضمانت ہو جاتی تعلیم گر چہ صفر ہوتی، کوئی فکر نہیں۔