کون ہے جو محفل میں آیا ۔۔۔88

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ابھی سے، رات میں بارہ بجے سڑک پر تھا تو گاڑی میں اے سی لگانا پڑا۔
گھروں میں پنکھے تو کب کے چل رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو اسی ہفتے اے سی بھی چلنے لگ جائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سردی تو یہاں بس نام کی ہی آتی ہے۔ خاص کر شہروں میں، صحرا البتہ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کے بعض علاقے سردیوں میں واقعی بہت سرد ہوتے ہیں۔ خاص کر وہ علاقے جو اردن سے قریب ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم، صبح بخیر، شام بخیر
ابن سعید بھائی مکس سبزی پکائی ہے؟ کوئی خاص ترکیب؟
سب میرے لئے ابھی کے ابھی دعا شروع کر دیں۔ پہلی سولو پریزینٹیشن ہے ہائی اپ اتھارٹیز کے سامنے۔ اور ایک اور اہم میٹنگ بھی۔ ابھی کچھ دیر میں نکلنا ہے۔
شمشاد بھائی آپ نے بھی دعا کرنی ہے پلیز۔
 
وعلیکم السلام، الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں اور آپ کی خیریت کی امید کرتے ہیں۔ :)

کوئی خاص ترکیب نہیں بس عام طریقے سے سبزی پکائی ہے جو کہ بالکل ہماری طرح سادی ہے۔ :)

آپ کی پریزینٹینشن اور میٹنگ کے لئے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ پریزینٹیشن اتنی کامیاب ہوگی کہ آپ کو افسوس ہوگا کہ کاش ریکارڈنگ کی گئی ہوتی تو سعود بھیا سے شئیر کر سکتیں۔ :) :) :)

بس آپ خوش رہیں اور مسکراتی رہیں۔ :) :) :)
 
اس سے پھر وہی کتاب کہانی یاد آ گئی۔ سادہ ترکیبوں والی کتابیں زیادہ پڑھی جاتی ہیں۔ بس اب کام شروع کر ہی دیں۔ پہلے ہی سیدہ شگفتہ مجھے کتابوں کے بارے میں یاد کرواتی رہتی ہیں۔ :)
اب اس دعا اور مورال بڑھانے پر کم از کم ایک بار شکریہ کہنا تو بنتا ہے۔ لیکن میں صرف دل میں کہہ لیتی ہوں یہاں لکھتی نہیں ورنہ سرخ لائن پھر جائے گی :)
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت آپ کی کامیابی اور کامرانی کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب و کامران ہوں۔
 
اس سے پھر وہی کتاب کہانی یاد آ گئی۔ سادہ ترکیبوں والی کتابیں زیادہ پڑھی جاتی ہیں۔ بس اب کام شروع کر ہی دیں۔ پہلے ہی سیدہ شگفتہ مجھے کتابوں کے بارے میں یاد کرواتی رہتی ہیں۔ :)
اب اس دعا اور مورال بڑھانے پر کم از کم ایک بار شکریہ کہنا تو بنتا ہے۔ لیکن میں صرف دل میں کہہ لیتی ہوں یہاں لکھتی نہیں ورنہ سرخ لائن پھر جائے گی :)

سوچ رہے ہیں کہ بہنوں میں سے کوئی ہمارے پاس چلی آئیں تو ہماری کھانا بنانے کی ترکیبیں دیکھ دیکھ کر کتاب کمپوز کر ڈالیں۔ :) :) :)

شکریہ جزاک اللہ اور :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سوچ رہے ہیں کہ بہنوں میں سے کوئی ہمارے پاس چلی آئیں تو ہماری کھانا بنانے کی ترکیبیں دیکھ دیکھ کر کتاب کمپوز کر ڈالیں۔ :) :) :)

شکریہ جزاک اللہ اور :) :) :)
شگفتہ کو بھیجتے ہیں۔ وہ وہاں بھی ٹیگ گیم شروع کروا کر دو دنوں میں کتاب کمپوز کروا لیں گی :openmouthed:
اوکے۔ جزاک اللہ خیر :)
 
کھانوں کی ترکیبوں کی کتاب کے بارے میں تو اللہ جانے ہم سوچ بھی سکیں یا نہیں لیکن سبھی کے لبوں پر مسکان بکھیرنے اور خوش رکھنے کی ترکیبوں کی کتاب کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ :) :) :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم، صبح بخیر، شام بخیر
ابن سعید بھائی مکس سبزی پکائی ہے؟ کوئی خاص ترکیب؟
سب میرے لئے ابھی کے ابھی دعا شروع کر دیں۔ پہلی سولو پریزینٹیشن ہے ہائی اپ اتھارٹیز کے سامنے۔ اور ایک اور اہم میٹنگ بھی۔ ابھی کچھ دیر میں نکلنا ہے۔
شمشاد بھائی آپ نے بھی دعا کرنی ہے پلیز۔
وعلیکم السلام فرحت
صبح بخیر
کیا حال ہے؟
اللہ تم کو ہر قدم پر کامیابیاں و کامرانیاں نصیب فرمائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
ہم تو بس چائے کے ساتھ کچھ بھی لے لیتے ہیں ، بہت خاص اہتمام نہیں ہوتا کیونکہ صبح کے وقت جانے والے لوگ جلدی میں کچھ زیادہ کھاتے ہی نہیں ہیں اس لئے کس کے لئے اہتمام کریں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top