انڈیا میں تمہارے گھر میں سب خیریت ہے؟ اور تمہاری بیٹی کیسی ہے؟ اس کی عمر کیا ہے؟
ماشاءاللہ ، الحمدللہ پھر تو فریحہ ماشاءاللہ باتیں بھی بہت پیاری پیاری کرتی ہونگی، کبھی اس کی تصویر یہاں لگاؤ تو ہم بھی اس پیاری بیٹی کو دیکھ لیںالحمد للہ ہندوستان میں سبھی بخیر ہیں۔ فریحہ بھی ما شاء اللہ بالکل بخیر ہیں اور اگلے ماہ دو برس کی ہو جائیں گی ان شاء اللہ۔ آج گھر پر کئی مہمان آئے ہوئے ہیں۔ کیوں کہ ایک کانفرینس میں شرکت کے لئے مکہ سے امام حرم دہلی گئے ہیں اور وہ جمعہ کی نماز بھی پڑھائیں گے۔ اس لئے گاؤں سے کئی لوگ اس میں شرکت کے لئے دہلی آئے ہوئے ہیں اور گھر پر مہمان ہیں۔
تمہاری پیاری سی گڑیا کے لئے ڈھیروں پیار اور دعائیں ، اللہ اس کو ہمیشہ خوش اور شاد آباد رکھے اور والدین کا سایہ اسکے سر پر سلامت رکھے اور تم سب کو اسکی ڈھیرو ں خوشیاں دکھائے آمین
ماشاءاللہ ، الحمدللہ پھر تو فریحہ ماشاءاللہ باتیں بھی بہت پیاری پیاری کرتی ہونگی، کبھی اس کی تصویر یہاں لگاؤ تو ہم بھی اس پیاری بیٹی کو دیکھ لیں
گھر میں تو ماشاءاللہ بہت رونق ہوگی مہمانوں کی آمد کی وجہ سے اور جمعہ کی برکتیں بھی یقیناً
ماشاءاللہ ، اللہ اسکو یونہی ہنستا بولتا اور مسکراتا رکھےامی جان، گھر پر رونق تو یقیناً خوب ہوگی۔ اور ہم تھوڑی دیر میں فون بھی کریں گے ان شاء اللہ۔ فریحہ نہ صرف خوب باتیں کرتی ہیں بلکہ شیطانیاں بھی بہت کرتی ہیں۔
ماشاءاللہ ، اللہ اسکو یونہی ہنستا بولتا اور مسکراتا رکھے
بچے تو شرارتیں کرتے ہی ہیں اور یہی شرارتیں انکی ذہانت میں اضافہ کرتی ہیں انکو شیطانیوں کا نام نہ دو پلیز یہ لفظ اچھا نہیں ہے
یہ سب تو پیارے بچپن کی انمول باتیں ہیں
امی جان، الفاظ موقع محل کے مطابق اپنی معنویت بدل لیتے ہیں۔ شیطانی لفظ شیطان سے ضرور مشتق ہے لیکن بچوں کے لئے استعمال ہو تو بہت ہی خوشگوار معنوں لیا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک لفظ بدمعاش/بدمعاشی بھی ہے۔ اس کو بھی لہجے اور مخاطب کے مطابق بہت ہی سنگین اور بہت ہی خوشگوار مفہوم دیا جا سکتا ہے۔
ہممم چلو تم کہتے ہو تو مان لیتی ہوں لیکن مجھے ذاتی طور پر یہ لفظ کسی کے لئے بھی اچھا نہیں لگتا
یہ مثال تو تم نے صحیح دی ہے ، واقعی یہ بات تو ہے کہیں کہیں الفاظ ایسے منہ پر چڑھے ہوتے ہیں کہ اسکو چھوڑنا مشکل ہوتا ہےامی جان، ہم یقیناً احتیاط برتیں گے۔ لیکن زبان پر چڑھے ہوئے الفاظ جلدی ساتھ نہیں چھوڑتے اس لئے حتمی وعدہ کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک مثال آپ کو دیں کہ ہم اپنی پیاری پیاری بہنوں کو دلار میں پگلی کہتے ہیں لیکن ویسے پگلی کہنے میں اور دلار میں کہنے میں بہت فرق ہے ناں۔
سر فہرست تو بریانی ہے اسکے علاوہ شامی کباب، چکن کڑاہی ، آلو گوشت ، کوفتے اور چاول کی بہت ساری ڈشز وغیرہامی جان، آپ کی وہ کون کون سی ڈشیز ہیں جو لوگ آپ سے فرمائش کر کے بنواتے ہیں؟
سر فہرست تو بریانی ہے اسکے علاوہ شامی کباب، چکن کڑاہی ، آلو گوشت ، کوفتے اور چاول کی بہت ساری ڈشز وغیرہ
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بھیا کی دلاری گڑیا رانی؟السلام علیکم اور سب کو صبح بخیر
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بھیا کی دلاری گڑیا رانی؟
میں ٹھیک ہوں لالہ آپ کیسے ہیں اور ابھی سونے میں کتنی دیر باقی ہے ؟؟؟