کون ہے جو محفل میں آیا ۔۔۔88

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جی لالہ عندلیب اپیا سے بات ہوئی رات کو، بہت بھونڈی آواز لگ رہی ہوگی :p

بات بھونڈی یا پیاری لگنے کی نہیں ہے پگلی۔ ہم تو یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ کو ایسی حالت میں بولنے سے پرہیز کرنا چاہئے ورنہ آپ کے گلے میں تکلیف بڑھ سکتی ہے ناں۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین

لالہ گلہ میں واقع ہی تکلیف بڑھ گئی ہے آج :) لیکن وہ اپیا سے بات کتنے کی وجہ سے نہیں ، کیونکہ میں نے تو اپیا سے بس تھوڑی دیر بات کی تھی :) :)
 
السلام علیکم سعود بھائی۔ دن کیسا گزرا؟

وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہمارا دن خوب گذرا۔ ایک عدد ذمہ داری ملی تھی اس کو مکمل کیا تو پروفیسر سے شاباشی ملی لیکن ساتھ ہی مزید کام مل گیا۔ :) :) :)

آپ کیسی ہیں بٹیا رانی؟ اور آپ کے یہاں موسم کیسا ہے آج؟ :) :) :)
 
فرحت کیانی

اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا :)
میں بھی ٹھیک الحمد اللہ۔ بس موسم بدل رہا ہے تو گلا کافی خراب ہو رہا ہے۔ ویسے سردی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ اچھا خوشگوار موسم ہو گیا ہے۔
 
تھوڑا سا ادرک چوس لیا کریں تو گلے کو راحت ملے گی۔ چبانے کی کوشش مت کیجئے گا ورنہ منھ کڑوا ہو جائے گا۔ بس سکے کے برابر ادرک کاٹ کر اس کو منھ میں کسی جانب دبا لیں اور دھیرے دھیرے اس کا عرق حلق میں اترنے دیں۔ :) :) :)
 
گھر جا کر ایسا ہی کروں گی انشاءاللہ۔ ابھی کھانسی تو بہت ہو رہی ہے لیکن بس شہد لینے کا سوچ رہی ہوں اس وقت۔ میرا رنر کہہ رہا ہے کہ سرجری چلتے ہیں کہ دوا لے آئیں لیکن میں نہیں لے رہی۔ گھر سے سیرپ پی کر نکلی تھی۔ اب دیسی ٹوٹکے ہی کروں گی۔
 
کاڑھا، جوشاندہ، ادرک، کالی مرچ، شہد اور ایسی ہی چیزیں ذہن میں آتی ہیں ایسے موقع پر۔ :) :) :)
 
جی میری اماں بھی شہد اور ادرک کا رس یا شہد میں کالی مرچ ڈال کر دیتی ہیں۔ یہ کاڑھا کیا ہوتا ہے؟

کاڑھا در اصل لسوڑے کا پتہ اور آٹے کا چوکر وغیرہ ڈال کر قہوہ کی طرح پکایا جاتا ہے۔ یہ کھانسی میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ گلے کی خراش کے لئے ایک نسخہ یہ ہے کہ ایک چمچ دیسی گھی میں تین چار کالی مرچوں کا پاؤڈر ڈال کر اس کو آگ پر کڑکڑا لیا جائے اور پھر جب سہتا گرم رہ جائے تو اس کو پی لیا جائے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top