کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ظاہر ہے اب تو نو بجنے والے ہیں اب تک تو اٹھ ہی جانا تھا۔


جی نہیں میں نے اٹھ کے کمبل وغیرہ اٹھائے روم سے ، برش کیا، منہ ہاتھ دھوئے، اور ناشتہ کیا، اور پاہ چاوسر کو دیکھ رہی ہوں کہ کب وہ انگلش پویٹری کا باپ ہوا کرتا تھا۔
 
میں تو روز پراٹھا کھاتی ہوں لالہ چائے کے ساتھ:)
دنیا اُدھر کی اِ دھر ہو جائے پر ہمارے گھر میں ناشتے میں پراٹھا اور چائے ہی بنتی ہے :)
ہاں یہ اپنی مرضی ہے اُسے چائے کے ساتھ کھایا جائے، اچار کے ساتھ یا سالن کے :)

یہ تو ہمین معلوم ہے کہ ہماری بٹیا رانی ناشتے میں کیا لیتی ہیں لیکن وہ دوسروں کے لئے کیا تیار کرتی ہیں، یہ جاننا چاہتے تھے۔ :)

اچھا آپ ہماری ننھی پری کو ہمارا پیار دیجئے گا۔ اور کہئے گا کہ بھیا ان کو یاد کر رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ آپ کو پتہ ہے ناں کہ بھیا کا پیار کیسے پہونچانا ہے ان کو؟ :)
 

mfdarvesh

محفلین
یہاں تو بہت سے گھروں میں آپ والے طریقے سے ہی بنتی ہے۔
ہماری امی اپنے لیے تو ایسے ہی بناتی ہیں، بلکہ آٰخر میں دودھ ڈال کر پلاتی نہیں ہیں بلکہ قہوہ بنا کر اس میں دودھ ڈال لیتی ہیں۔۔۔

السلام علیکم، ہم بھی حاضر ہیں
ویسے دودھ پتی میں پانی نہیں ڈالتے بلکہ دودھ ہی ہوتا ہے جس میں پانی اور چینی مکس کی جاتی ہے بس
 
وہ تو آپ کی اعلی ظرفی ہے نا
ورنہ دودھ تو خالص یہاں بچھڑے کو بھی نہیں ملتا :)

دودھ کے خالص ہونے پر یاد آیا کہ کسی نے پوچھا اگر ایک گلاس دودھ میں ایک بوند پانی ملا دیا جائے تو کیا وہ خالص رہ جائے گا؟ جواب آیا نہیں۔ پھر پوچھا گیا، اگر وہ پانی عام پانی نہ ہو کر آب زمزم ہو تو؟ جواب آیا آب کوثر بھی ملا دیں تو دودھ خالص نہیں رہ جائے گا۔ حاصل کلام: عبادات میں نیک نیت سے کی گئی آمیزش بھی ایمان کے لئے خطرہ اور اعمال کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم، ہم بھی حاضر ہیں
ویسے دودھ پتی میں پانی نہیں ڈالتے بلکہ دودھ ہی ہوتا ہے جس میں پانی اور چینی مکس کی جاتی ہے بس

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔سر ہمارے گھر میں تو دودھ پورا کرنے کے لیے پانی ملایا جاتا ہے :)۔۔ بھلا بتائیے غالباً٘ ۷۰ روپے کلو دودھ ہوگیا ہے، کیسے پورا ہو بڑی فیملی میں :)۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے کہ آپ کا مدعا کیا ہے۔

یہ چائے کا کپ تو آ گیا ہے۔ چائے ابھی آتی ہو گی۔

t13.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top