کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
کوئی نئی بات نہیں، کم از کم ہمارے لئے۔ :)

ہمارے لیے بھی نئی بات نہیں ہے بشرطیکہ اگلے دن دفتر نہ جانا ہو۔۔۔ ویسے تو اکثر جاگ جاگ کر جامعہ اور دفتر بھی جاتے رہے ہیں :) اور واپس آ کر سوتے بھی نہیں۔۔۔

مغل بھیا بننے کی کوشش نہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہمیں اتنی اچھی اردو نہیں آتی۔ بس سن سنا کر کام چلا لیتے ہیں۔۔۔یادداشت بھی اچھی ہوتی تو جو کچھ پڑھا ہے اسی سے کام چلا لیتے، وہ بھی تو یاد نہیں رہتا کمبخت
 
مغل بھیا بننے کی کوشش نہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہمیں اتنی اچھی اردو نہیں آتی۔ بس سن سنا کر کام چلا لیتے ہیں۔۔۔یادداشت بھی اچھی ہوتی تو جو کچھ پڑھا ہے اسی سے کام چلا لیتے، وہ بھی تو یاد نہیں رہتا کمبخت

اچھا جناب اگر آپ لوگ یوں فرمانے لگیں گے تو ہمارے لیے کہنے کو کیا بچے گا؟ :)
 
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں شگفتہ بٹیا؟ اور آپ کو لائبریری سیکشن کی ادارت کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں؟ دھاگے کے سابقوں کا رنگ آپ کی مرضی کے مطابق ہے یا کوئی تبدیلی درکار ہے؟ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی میں ٹھیک ہوں ، آپ خیریت سے ہیں ؟ ، اپگریڈ سے پہلے ٹیسٹ فورم میں چند ایک مشکلات تھیں لیکن اپگریڈ کے بعد یہاں ٹیکسٹ پڑھنے میں آسان نہیں ہے ، کیا آپ نے سیٹنگز تبدیل کی ہیں ؟ فونٹ سائز بہت چھوٹا ہے پڑھنے میں بالکل نہیں آ رہا
 
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ بٹیا رانی، ہم نے ٹیسٹ فورم کے مقابلے یہاں کہیں زیادہ بڑے فونٹ سیٹ کیئے ہیں۔ کیا آپ اپنے ایک عدد اسکرین شاٹ لے کر ہمیں دکھا سکتی ہیں؟ آپ اسکرین شاٹ کو یہیں بطور فائل منسلک کر سکتی ہیں۔ یا چاہیں تو ہمیں ای میل کر دیں۔ جو بھی سہل لگے۔ :)
 
سعود بھیا ایک بات ناعمہ اپیا اب لائبریرئین کیوں نہیں ہیں بھلا ؟

بٹیا رانی، ابھی ہم ذرا مصروف ہیں امتحانات وغیرہ میں۔ اور لائبریری ٹیم کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ یہ کام یا تو تب ہو سکے گا جب ہم امتحانات سے فارغ ہو جائیں یا پھر کوئی اور سامنے آئے۔ فی الحال محفل میں نہ تو کوئی موڈریٹر ہے اور نہ ہی لائبریرین۔ اس کے علاوہ بھی کئی سارے گروپ ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ان سب کو دھیرے دھیرے فعال کیا جائے گا۔ تاکہ مناسب فورم میں مناسب پرمیشن ترتیب دی جا سکے۔ فی الحال ٹیسٹنگ وغیرہ کی نیت سے ایک موڈریٹر "سیدہ شگفتہ" اور ایک لائبریرین "مقدس" کو شامل کیا گیا ہے تاکہ تجربات کیئے جا سکیں۔ ان شاء اللہ جلدی ہی ناعمہ بٹیا بھی اپنی ذمہ داریوں کے لئے معین کر دی جائیں گی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ بٹیا رانی، ہم نے ٹیسٹ فورم کے مقابلے یہاں کہیں زیادہ بڑے فونٹ سیٹ کیئے ہیں۔ کیا آپ اپنے ایک عدد اسکرین شاٹ لے کر ہمیں دکھا سکتی ہیں؟ آپ اسکرین شاٹ کو یہیں بطور فائل منسلک کر سکتی ہیں۔ یا چاہیں تو ہمیں ای میل کر دیں۔ جو بھی سہل لگے۔ :)

اسکرین شاٹ لے کے دیکھتی ہوں ۔
 
عثمان

محفلین
میں بھی کہوں آپ اتنی سی عمر میں بوڑھے کاہے کو ہوگئے۔ تو یہ امتحانات اور محفل کی ذمہ داریوں بار ہے۔ :)
 
بٹیا رانی، اس میں پڑھنے والی چیزیں تو خاصی بڑی ہیں۔ جو چیزیں چھوٹی اور دھندلی رکھی گئی ہیں وہ عموماً مینو وغیرہ اور زیادہ نہ استعمال ہونے والی چیزیں ہیں۔ چھوٹی ہیں جو زبانی یاد ہو جائیں گی۔ :)

اگر پھر بھی ضرورت محسوس ہو تو Ctrl + PLUS سے کام لیں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی زوم کرنے سے تو صفحہ پھر نامکمل دکھائی دیتا ہے ۔ اور یہاں ٹیسٹ فورم کی طرح دائیں بائیں اسکرول کرنے کا آپشن بھی نہیں ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بات اور بھی ، نستعلیق کی بجائے ڈیفالٹ (تھیم؟) میں فونٹ پڑھنا نسبتا آسان ہے لیکن وہاں یہ مشکل ہے کہ کہیں تحریر مکمل اور درست اور کہیں ڈبوں کی شکل نظر آتی ہے تحریر کی بجائے ۔
 
سعود بھائی زوم کرنے سے تو صفحہ پھر نامکمل دکھائی دیتا ہے ۔ اور یہاں ٹیسٹ فورم کی طرح دائیں بائیں اسکرول کرنے کا آپشن بھی نہیں ہے ۔

بٹیا رانی، آپ یہ بتائیں کے کون سے ٹیکسٹ آپ کو چھوٹے لگ رہے ہیں؟ کوئی خاص حصہ پوائنٹ کر سکیں گی؟ عموماَ پیغامات، تبصرے، پیغامات کی فہرست وغیرہ ریگیولر پڑھنے کی چیزیں ہوتی ہیں جو کہ کافی بڑی ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top