کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سعود بھائی ، فورم کو تاہوما فونٹ میں کس طرح پڑھا جا سکتا ہے؟ اگر یہاں تاہوما میں پڑھنا ممکن ہے تو پھر شاید کسی تبدیلی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔

ویسے ایک چیز بتائیں بٹیا رانی کہ نستعلیق فونٹ کے ہوتے ہوئے کسی نسخ فونٹ وہ بھی ایسا جس کو اردو کے لئے کبھی آپٹیمائز ہی نہیں کیا گیا ہو، اس میں متن پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟ ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس وقت نستعلیق فونٹ میں فورم کے مضامین، تبصرے، فہرست مضامین اور لوگوں کے شامل کردہ تقریباً تمام مواد خاصے بڑے حجم میں ہیں۔ جب کہ مینو، تاریخیں اور بعض شماریات نسبتاً چھوٹی ہیں (جن کو پڑھا نہیں جاتا بلکہ ان کی جگہیں حفظ ہو جاتی ہیں ایک آدھ دفعہ استعمال کرنے پر) حالانکہ ان کو بھی بڑا کیا گیا ہے لیکن کم۔ کیوں کہ ان کو زیادہ بڑھانے سے پیج کا لے آؤٹ خراب ہوگا اور کم ریزولیوشن والے کمپیوٹر پر کچھ چیزیں غائب بھی ہو سکتی ہیں جیسے پچھلے فورم میں آپ کے کمپیوٹر پر نصف سے زائد چیزیں نظر ہی نہیں آتی تھیں۔ تاہوما فونٹ میں تھیم کو مہیا کرانا ایک اور بات ہے لیکن ہم واقعی جاننا چاہیں گے کہ جب کہ دوسرے زبانوں میں ٹائپو گرافی کے حوالے سے ایک ایک پکسل کی پرفیکشن کی بات ہوتی ہے ایسے دور میں آپ غیر معیاری رسم الخط میں پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟ اور وہ کون کون سی جگہیں ہیں جہاں آپ کو اکثر دیکھنا رہتا ہے لیکن وہاں کے فونٹ چھوٹے ہیں؟ ممکن ہے آپ بتا سکیں تو ہم اسی تھیم میں بہتری لا سکیں۔ :)
 

بھیا اپنی بٹیا رانی کے ٹھیک پیچھے کھڑے ہیں یہ لے کر:

c422203b17c3.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top