کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
آج دل بہت اداس ہے، ایک پوسٹ پڑھی اور پھر دل پر اداسی چھاگئی، کچھ پوسٹ کرنے کو دل بھی نہیں کر رہا۔
ابن سعید بھیاااااااا! آپ کہاں ہیں، میرا رونے کو دل کر رہا ہے۔ جلدی آئیے، آپ کے بغیر اداسی اور گہری ہوگئی ہے۔ :giggle:
 
آج دل بہت اداس ہے، ایک پوسٹ پڑھی اور پھر دل پر اداسی چھاگئی، کچھ پوسٹ کرنے کو دل بھی نہیں کر رہا۔
ابن سعید بھیاااااااا! آپ کہاں ہیں، میرا رونے کو دل کر رہا ہے۔ جلدی آئیے، آپ کے بغیر اداسی اور گہری ہوگئی ہے۔ :giggle:

بٹیا رانی، ہم بھی اسی اداس کن پوسٹ کا جواب تحریر کر رہے ہیں۔ اور ابھی ابھی آپ کا مراسلہ بھی پڑھ لیا ہے۔
 
جیسے آپ کی مرضی

یہ لڑکی اور خاتون یا پھر لڑکیاں اور خواتین میں کیا فرق ہوتا ہے؟

یہ ایک فلسفیانہ سوال ہے اور اس کا حتمی جواب فیثا غورث کے پاس بھی نہیں تھا اور ابھی تک کسی اور اسکالر نے بھی ایسی کوئی جرات نہیں کی۔ کچھ لوگ اس کو واحد جمع کا صیغہ گردانتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ فیصلہ نہیں ہو پا رہا کہ کون واحد ہے کون جمع۔ ایک ہوں تو بھی کئیوں کے برابر ہو سکتی ہیں اور کئی ہوں تو باتوں میں ایسے یک جان ہو جاتی ہیں کہ ایک سے زیادہ نہیں کہا جا سکتا۔ اسی دوران کسی بات پر تو تو میں میں ہو جائے یا پھر حسد و جلن کے باعث گروپ بندی ہو جائے تو اس ایک اکائی کو کئی اکائیوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اب آپ ہی بتائیں کہ ایسے میں کیا کہا جائے؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ خواتین کارنر میں میں ایک بورڈ دیکھا تھا غالباً غیر حاضر خواتین اور لڑکیاں لکھا ہوا تھا، تو میں کھڑا سوچتا رہا کون غیر حاضر ہے لڑکیاں یا خواتین اور اگر دونوں ہیں تو ان میں فرق کیا ہے۔
 

نازنین ناز

محفلین
مسئلہ حل ہوجانے پر ان شاء اللہ مطلع کر دیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔ :)
جب میرے بھیا نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا تو پھر ان شاء اللہ ضرور حل ہوگا۔:)
آپ کے اس جملے نے میری ساری اداسی دُور کردی :) اللہ آپ کو بھی دونوں جہانوں کی خوشیوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین
 
شمشاد بھائی، کاش آپ خفیہ دھاگہ دیکھ سکتے، لیکن افسوس آپ کو وہاں رسائی نہیں دی جا سکتی۔ ورنہ آپ دیکھتے کہ ہماری نازنین ناز بٹیا الفاظ کی کتنی بڑی جادو گرنی ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top