کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تم لالہ لالہ کہہ کر ہمیں للو پنجو ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہو ہمیں سب پتا ہے :unsure:
ارے ارے ارے ہم تو آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ کو اپنے بھائی جیسا سمجھتے ہیں اس لئے لالہ کہتے ہیں، آپ کو ایسا کیوں لگا بھلا ؟؟؟:surprised::surprised:
 

عندلیب

محفلین
کھلی ہوئی بات ہے کہ بھیا زیادہ بوڑھے ہیں۔ :)
بھیا ، دو تین دن سے کچھ زیادہ ہی سردی ہے یہاں ویسے شمالی ہند میں رہنے والوں کو ایسی سردی کی عادت ہوتی ہے جبکہ جنوبی ہند میں رہنے والے ایسی سردی برداشت نہیں کرسکتے حیدرآباد دکن کا موسم معتدل ہوتا ہے نہ تو وہاں زیادہ سردی ہوتی ہے اور نہ گرمی۔
 
اپیا رانی، آپ امریکہ آ جائیں تو آپ کی حالت ہی خراب ہو جائے گی۔ اور اگر یو کے چلی جائیں تو شاید ائیر پورٹ سے ہی واپس آ جائیں۔ :)
 
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں سب ؟

اگر نہیں تو کیوں اور اگر ہاں تو بھی کیوں !

وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں، ہماری شگفتہ بٹیا کیسی ہیں؟ :)

خیریت سے یوں ہیں کہ اس وقت کلاس روم میں ہیں، پروفیسر انفارمیشن ویژولائزیشن کی پریزنٹیشن دے رہی ہیں اور ہم ساتھ ساتھ محفل گردی بھی کر رہے ہیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔

کلاس روم میں اجازت ہوتی ہے کسی دوسری جانب توجہ کرنے کی یا چوری چھپے کرتے ہیں ؟
 
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔

کلاس روم میں اجازت ہوتی ہے کسی دوسری جانب توجہ کرنے کی یا چوری چھپے کرتے ہیں ؟

یہاں اجازت ہوتی ہے۔ بلکہ کلاس روم آنا بھی کئی پروفیسرز اختیاری رکھتے ہیں۔ بس انھیں وقت پر اسائنمینٹ وغیرہ چاہئیں، خواہ آپ متعلقہ معلومات کورس کی ویب سائٹ سے حاصل کریں یا دوسرے کلاس میٹس سے۔ :)
 
حاضری کیا رہتی ہے پھر کلاس میں ؟

زیادہ تر لوگ کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ ہماری اپنی حاضری اب تک صد فیصد رہی ہے سوائے ایک دن کے کہ ہم بھول گئے تھے کہ دن کون سا ہے اور کیلنڈر بھی نہ دیکھ سکے۔ یہ واقعہ دو سیمسٹر قبل پیش آیا تھا۔ دوسرے روز پروفیسر نے پوچھا کہ سعود آپ کل کلاس نہیں آئے، طبیعت تو ٹھیک ہے۔ ہم نے کہا کل کس کلاس میں آنا تھا، ہم آج شام کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ پھر جب حقیقت حال عیاں ہوئی تو ہم حیران پریشان سے اپنا منہ دیکھنے واش روم کے آئینے کے پاس چلے گئے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top