کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
زیادہ تر لوگ کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ ہماری اپنی حاضری اب تک صد فیصد رہی ہے سوائے ایک دن کے کہ ہم بھول گئے تھے کہ دن کون سا ہے اور کیلنڈر بھی نہ دیکھ سکے۔ یہ واقعہ دو سیمسٹر قبل پیش آیا تھا۔ دوسرے روز پروفیسر نے پوچھا کہ سعود آپ کل کلاس نہیں آئے، طبیعت تو ٹھیک ہے۔ ہم نے کہا کل کس کلاس میں آنا تھا، ہم آج شام کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ پھر جب حقیقت حال عیاں ہوئی تو ہم حیران پریشان سے اپنا منہ دیکھنے واش روم کے آئینے کے پاس چلے گئے۔ :)

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ تصویر ہم نے ابھی فیس بک پر دیکھی ۔۔۔ اور شاید سارے لڑکوں کا یہی مسئلہ ہے

374827_204307966316071_150066941740174_448058_1257457787_n.jpg
 
نمی کے علاوہ ۔۔ کراچی میں سردی محض چھو کر گزرتی ہے :wave:

یہاں ہم جس شہر میں رہتے ہیں وہ ساحل سمندر سے بالکل متصل ہے اس لئے یہاں نمی بھی کافی رہتی ہے، بارش بھی خوب ہوتی ہے، گرمیوں میں گرمی بھی خوب ہوتی ہے اور امریکہ کے دیگر مقامات کے مقابلے سردی قدرے کم ہوتی ہے پھر بھی کافی ہوتی ہے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
یہاں ہم جس شہر میں رہتے ہیں وہ ساحل سمندر سے بالکل متصل ہے اس لئے یہاں نمی بھی کافی رہتی ہے، بارش بھی خوب ہوتی ہے، گرمیوں میں گرمی بھی خوب ہوتی ہے اور امریکہ کے دیگر مقامات کے مقابلے سردی قدرے کم ہوتی ہے پھر بھی کافی ہوتی ہے۔ :)

کراچی گو کہ گرم ترین علاقہ نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ 45 درجے ہوجاتا ہے مگر چونکہ گرمی ہی گرمی رہتی ہے تو ہم ہائے رے گرمی ہائے رے گرمی چلاتے رہتے ہیں
 

محمد امین

لائبریرین
امین بھیا آپ کا روم بھی ایسا ہے کیا
ہی ہی ہی

ہمارا روم جب ہم گھر آئے تھے 3 گھنٹے پہلے تو ایسا تھا جیسا "وٹ آئی سی" میں ہے۔۔۔۔ کیوں کہ ہماری غیر موجودگی میں امی جان ساری کارروائی کر دیتی ہیں :roll:
مگر ذرا ہی دیر میں ہم نے دیواروں پر نصب ڈیوائسز کو کھول کھال کر تار بکھیر دیے اور تھوڑا سامان ادھر ادھر ہوگیا تو ایسا ہے جیسا "مائی روم" میں دکھایا گیا ہے۔۔۔

مگر ٹھہریے۔۔۔۔ بس کل تک کا انتظار کیجیے ۔۔۔۔ "وٹ موم سیز" والا حال ہوجائے گا۔۔۔۔ پھر موم اپنا سر پکڑے بیٹھی ہونگی :laugh:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top