کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آج قیمہ مٹر پکائے تھے، ایک پیکٹ مٹر اور ایک پیکٹ قیمہ۔ اب دو وقت کا کھانا تو ہو ہی جائے گا اپنا۔
 

مغزل

محفلین
وعلیکم السلام و علیک و علیہ
عائشہ ،تبسم اور ناعمہ بٹیا کیسی ہیں آپ ؟
پپو بھائی سعود بھائی آداب بجا لاتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی تشریف لائے ہیں ، خیر مقدم کو حاضر ہوں قبلہ۔۔
نازنین ناز بٹیا کیسی ہیں ؟ اور ہماری پیاری سی راج دلاری حافظہ بھانجی فاطمۃ الزہرا کیسی ہے ۔
ہماری طرف سے بھانجی کو سلام اور دعائیں اور دعا کی درخواست اللہ ہماری لاڈو کی امی جان کو صحتِ کاملہ عاجلہ عادلہ مستمرہ عطا فرمائے ۔ آمین
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! آپ کی دعاؤں کی طفیل سب خیریت سے ہیں۔ نازنین امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ فاطمۃ الزہراءمیرے پاس ہی ہے۔ الحمدللہ بہت سمجھدار بچی ہے، والدہ کے سلسلہ میں بالکل بھی پریشان نہیں کر رہی۔
ضرور ان شاء اللہ آج فاطمہ کو ان کے ’’پیارے سے انکل‘‘ کا سلام عرض کردوں گا۔
جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء اللہ آپ کی دعاؤں کو ہمارے حق میں قبول فرمائے۔ آمین
 
نازنین ناز بٹیا تک یہ نسخہ پہونچا دیا جائے کہ امتحان کی تیاری سے اکتاہٹ ہونے لگے یا پھر امتحان گاہ میں لکھتے لکھتے تھک جائیں تو اکسیر نسخہ ہے ناک کی نوک چٹکی سے چھو کر مسکرا دینا۔ :)
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! آپ کی دعاؤں کی طفیل سب خیریت سے ہیں۔
نازنین امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ فاطمۃ الزہراءمیرے پاس ہی ہے۔
الحمدللہ بہت سمجھدار بچی ہے، والدہ کے سلسلہ میں بالکل بھی پریشان نہیں کر رہی۔
ضرور ان شاء اللہ آج فاطمہ کو ان کے ’’پیارے سے انکل‘‘ کا سلام عرض کردوں گا۔
جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء اللہ آپ کی دعاؤں کو ہمارے حق میں قبول فرمائے۔ آمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاۃ
اللہ تبارک و تعالی کرم روا رکھے اور آپ کو استقامت عطا کرے آمین۔
بڑے ہی اعصاب شکن معاملات ہیں اس کا مجھے بخوبی ادراک ہے اور تجربہ بھی سو میں آپ کی اذیّت میں شامل ہوں۔
نازنین بٹیا اور ہماری لاڈو سی بھانجی فاطمہ کو میری طرف سے آئسکریم خرید کر دیجے گا۔
آمین بجاہ النبی الکریم و رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وسلم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top