عمار ابن ضیا
محفلین
حال چال بخیر الحمدللہ۔ رمضان فرسٹ کلاس۔۔۔۔! بس آپ کی طرف ائیر کنڈیشنڈ فضا میسر نہیں ہے۔
وعلیکم السلام ظفری بھائی! طبیعت اب بہتر ہے الحمد للہ۔ آپ سنایئے، کیسے مزاج ہیں؟
ایک بات کہوں؟
آپ میرے پسندیدہ موضوعات پر بہت اچھا لکھتے ہیں، بالکل میرے دل کی ترجمانی کرنے والی تحاریر۔۔۔! جن سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لوگ غلط ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ دیارِ غیر میں جاکر پاکستانی قوم اپنے ملک کا درد نہیں رکھتی۔ " میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔" والے موضوع پر آپ کی حالیہ تحریر سے بڑا دلاسہ ہوا۔۔۔۔ ورنہ میں نے جب اپنے بلاگ پر نوجوانوں کی سیاسی میدان میں عملی جدوجہد پر بات کی تھی تو خوف تھا کہ بہت مزاق بنے گا، اور شاید کوئی آواز میں آواز ملانے والا بھی نہ ہو لیکن اب دل کو تسلی ہوئی ہے۔۔۔۔۔!
جزاک اللہ۔۔۔۔ آپ جیسے ساتھی موجود رہے تو اس میدان میں عملی قدم جلد ہی اٹھایا جائے گا۔ ان شاء اللہ
میرے تجربے کے مطابق صورت حال اس کے بر عکس ہے۔ میں خود جب سے پاکستان سے باہر آیا ہوں تب سے یہ "درد" شدید تر ہو گیا ہے اور جتنے بھی پاکستانی بھائیوں سے ملاقات ہوتی ہے سب کے جذبات پاکستان کے متعلق یہی ہوتے ہیں کہ جب سے باہر آئے ہیں ملک کی محبت کا احساس بڑھ گیا ہے۔جن سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لوگ غلط ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ دیارِ غیر میں جاکر پاکستانی قوم اپنے ملک کا درد نہیں رکھتی۔
السلام علیکم!
ہم بھی سحری کے بعد قیلولہ فرما کر آ گئے ہیں۔ کیسے ہیں آپ سب؟
عمار بھائی! آپ کا یہ جملہ پڑھ کر لکھنا پڑ رہا ہے:
میرے تجربے کے مطابق صورت حال اس کے بر عکس ہے۔ میں خود جب سے پاکستان سے باہر آیا ہوں تب سے یہ "درد" شدید تر ہو گیا ہے اور جتنے بھی پاکستانی بھائیوں سے ملاقات ہوتی ہے سب کے جذبات پاکستان کے متعلق یہی ہوتے ہیں کہ جب سے باہر آئے ہیں ملک کی محبت کا احساس بڑھ گیا ہے۔
ہم بھی محفل سرا ہوا چاہتے ہیں۔
آداب !!!