کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
نہیں چھٹی کہاں۔۔۔۔۔ بس کام کا زور نہیں۔ کچھ فرصت ہے۔
شارق کے کنورٹر والا طریقہ سمجھنا پڑے گا۔۔۔۔ ممکن ہے اس سے کچھ‌ آسان ہوجائے، لیکن مجھے لگتا نہیں۔۔۔۔ مہوش باجی کا طریقہ کافی مناسب ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔! اللہ مالک
 

فاتح

لائبریرین
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
آپ نے ابن ضیا فونٹ پر مزید کچھ کام کیا یا ہنوز "بیٹا" ہی چلا رہے ہیں؟
 
آپ نے دیکھا ہے اسےےےےے؟؟؟؟
ویسے اس پر میں نے مزید کوئی کام نہیں کیا۔ اعجاز صاحب نے ذکر کیا تھا کہ وہ اسے دوسری زبانوں کے لیے قابلِ استعمال بنائیں گے۔ اب خدا جانے کہ وہ اس بیٹا ورژن کو اس قابل بنائیں گے یا فائنل ورژن کا انتظار کریں گے۔۔۔۔! میں نے اتنے سارے کاموں میں ایک ساتھ ہاتھ ڈالا ہوا ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتا کس کام کو کہاں وقت دوں؟؟ :(
 

فاتح

لائبریرین
ارے جناب! آپ بھول گئے شاید کہ نا چیز ہی عوام کالاانعام میں سے پہلا صارف تھا آپ کے فونٹ کا اور بطور رسید اس کا تصویری نمونہ بھی آپ کو دکھا کر تعریف کی تھی۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے میں حاضر لیکن تھوڑی دیر کے لیے۔

اب پاکستان میں تو افطاری کا وقت ہو گا۔

تو عقابی تلوار کو بلاتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
الحمد اللہ! احسان ہے مالک کا۔
ہم تو ابھی ابھی فارغ ہوئے ہیں افطاری سے۔ اور اس وقت شاید شمشاد بھائی مصروف ہوں گے افطاری میں۔
 

فاتح

لائبریرین
چلیے جناب آپ چائے در چائے کے مزے لیں۔ ہم تب تک ذرا گھوم پھر کر آتے ہیں۔ رب راکھا
 

رضوان

محفلین
ابھی کچھ وقت لگ ہی جائے گا اہلِ سعودیہ کو افطار وغیرہ سے فارغ ہوتے ہوتے لیکن امید ہے کہ بعد از افطار نئی توانائیوں کے ساتھ شمشاد بھائی ہی سب سے پہلے واپس لوٹیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے لوٹ آئے افطار وغیرہ سے فارغ ہو کر۔

موسم کیسا ہے آپ کی طرف آجکل؟ ٹھنڈ تو شروع ہو گئی ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top