کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت عطا فرمائے۔

کہیں افطاری میں تو کچھ بدپرہیزی نہیں کر لی؟
 

فاتح

لائبریرین
افطاری میں تو ایسی کوئی بد پرہیزی نہیں ہوئی بس ویسے ہی دو چار دن سے ہلکا ہلکا درد تھا سینے میں۔ اور کل رات حالت ایسی بگڑی کہ خدا یاد آ گیا۔ خاتمہ "بالخیر" کی دعائیں کرنے لگا تھا مگر ڈاکٹر نے کہا "ما فی مشکلۃ"۔ الحمد اللہ!
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی اس کو اتنا آسان نہ لیں، پوری طرح تفتیش کروا لیں۔

ہم تو آپ کے لیے اللہ سے دعاگو ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
یہاں کے "داغداروں" سے تو واقف ہی ہیں آپ:( اس خدا کے بندے نے تو درجۂ حرارت تک دیکھنا گوارا نہ کیا۔ لیکن بہر حال اب ایک دوست ڈاکٹر کے مشورے پر خون کے کچھ ٹیسٹس اور سٹریس ٹیسٹ کروانے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سانس میں گھٹن اور سینہ میں درد کے ساتھ کچھ اینٹھن (ای سی جی تو الحمد اللہ ٹھیک ہے)۔ دعا کیجیے گا۔
اور اب بیگم صاحبہ فرما رہی ہیں کہ "کم از کم بیماری میں تو اس سوکن (کمپیوٹر) کو چھوڑ دیں"۔ اب کیسےسمجھاؤں کہ بیماری میں ہی تو "محبوب" کے ساتھ رہنے کو زیادہ جی چاہتا ہے۔;) ہاہاہاہاہاہا چلیے جی پھر ملتے ہیں بریک کے بعد۔ اللہ حافظ!

بہت دکھ ہو رہا ہے آپ کی بیماری کا پڑھ کر فاتح بھائی، اللہ تعالٰی آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

تیشہ

محفلین
یہاں کے "داغداروں" سے تو واقف ہی ہیں آپ:( اس خدا کے بندے نے تو درجۂ حرارت تک دیکھنا گوارا نہ کیا۔ لیکن بہر حال اب ایک دوست ڈاکٹر کے مشورے پر خون کے کچھ ٹیسٹس اور سٹریس ٹیسٹ کروانے ہیں۔




اللہ تعالٰی آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔
 

حسن علوی

محفلین
قدرے توقف کے بعد حاضر ہوں، آج تو بہت تھک گیا تھا اور ایسا سویا کہ مغرب کے بعد جاگ آئی وہ بھی اتفاقاً۔ گھر پر کوئی بھی نہیں تھا پھر جلدی سے اٹھ کر پانی پیا اور روزہ کھولا۔
پہلی بار یوں ہوا ھے خیر سنا ھے زندگی میں بہت سی چیزیں پہلی بار ہی ہوا کرتی ہیں۔
ایسی صورت میں روزے پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا نا۔

اب شاید 'فاتح'
فاتح بھائی یہ آپکو کیا ہو گیا میں نے تو ابھی پڑھا ھے آپکی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں۔ کچھ دوا دارو بھی کیا ھے یا نہیں؟
اللہ پاک آپکو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے (آمین)
 

فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی، نوید بھائی، وارث بھائی، بوچھی جی اور حسن صاحب، آپ سب کا بہت بہت شکریہ!
الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہے طبیعت۔ بس یونہی تھوڑی دیر کو کچھ گڑبڑ ہوتی ہے لیکن مجموعی طور پر ٹھیک ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم فاتح

بہت خوشی ہوئی جان کر کے اب آپ کی طبیعت بہتر ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

کیا ٹیسٹس ہوگئے آپ کے یا ابھی کروانے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ٹیسٹ تو نہیں ہوئے لیکن طبیعت بہرحال بہتر ہے۔ الحمد اللہ! آپ سنائیں آپ کا نمونیہ کیسا ہے اب؟

اب تو نبیل صاحب نے اعداد کا انتہائی سہل سکرپٹ لکھ دیا ہے تو یہ بتائیے کہ "تاریخی نام" کیا برآمد ہوا آپ کا؟;)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اور دعا گو ہوں آپکی صحت کیلیے۔

"تاریخی نام" کی بابت سوچا ہی نہیں کل سے، کیا فائدہ؟ جو نام والدِ مرحوم رکھ گئے اسی سے گزارہ کر رہے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
آپ کے جذبات خیر سگالی کا بہت شکریہ جناب!

تاریخی نام سے مراد صرف "نام" نہیں بلکہ آپ اپنا سن پیدائش کسی مصرع میں نکال سکتے ہیں۔

عمار صاحب! آپ بھی تشریف لے آئیے جناب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top