کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
ضبط بھائی ابھی تو ہم ہی آگئے ہیں۔۔۔

کیا بات ہے آج سارے آف لائین کیوں ہیں؟
bump.gif
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم۔

فاتح بھائی اب طبیعت کیسی ہے آپ کی۔ یار آپ تو ایمرجنسی اور آکسیجن کی بات کر کے ڈرا رہے ہیں، اوہ میرے بھائی فٹا فٹ تندرست ہو جاؤ۔

میں کس منہ سے سگریٹوں کی بات کروں، بس اپنے "داغدار" کی بات دہرا دیتا ہوں، ہمارا فیملی ڈاکٹر ہے، اور چار پانچ سال سے جانتا ہے کہ میں بہت سگریٹ پیتا ہوں۔ اسنے تنگ آ کر مجھ سے کہا تھا او بندہ خدا نہیں چھوڑنے تو مت چھوڑو لیکن جب تک بیمار ہو تب تک تو نہ پیو۔ ;)

خیر اب میرے جانے کا وقت ہو رہا ہے، آپ کی صحت کیلیے دعا گو ہوں۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے وارث بھائی! بہت شکریہ آپ کی محبتوں کا لیکن یہ آکسیجن اور ایمرجنسی وغیرہ یہاں کا فیشن ہے۔

سگریٹ کے حوالے سے معین اختر صاحب کا ایک انٹرویو یاد آ گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب ڈاکٹروں نے انہیں سگریٹ کے نقصانات پر سیر حاصل لیکچر دے کر اسے ترک کرنے پر زور دیا تو انہوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ "میں ابھی سگریٹ چھوڑنے کو تیار ہوں اگر آپ گارنٹی دے سکیں کہ سگریٹ چھوڑنے پر میں دو یا چار سال مزید زندہ رہوں گا۔ وہ تو آپ لمحے بھر کی نہیں دے سکتے۔" ہاہاہاہاہاہا (اپنے مطلب کے اقوال یاد ہیں سارے بشمول چرچل کے "سنہرے" اقوال کے;))
 

شمشاد

لائبریرین
میں کچھ نہیں کہتا، میں اب صرف پڑھنے کی حد تک رہوں گا۔

آج تو پاکستان میں خاصی سیکورٹی سخت ہو گی کہ ہمارا نیا صدر بننا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ سگریٹ پینے کے سلسلے میں دلائل دے رہے ہیں تو میں صرف پڑھ ہی سکتا ہوں۔ اور کیا کروں؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اچھی بات ہے، یہ لیں پکڑیں رجسٹر اور لگائیں حاضریاں۔ میں تو جاؤں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top