کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
آپ صحیح کہہ رہے ہیں، مصرعوں سے تاریخ برآمد ہونے نے کسی زمانے میں بہت مسحور کیا تھا اور خاص طور پر جب پڑھا کہ غالب ہر سال اپنی وفات کی تاریخ نکال کر رکھ لیتے تھے۔ حالی نے بھی بڑا کام کیا تھا اس میں اور خصوصاً آیات قرآنی سے تاریخ نکالا کرتے تھے وہ۔

لیکن مسئلہ تو بھائی یہ ہے کہ میں مصرع کس طرح سوچوں اور کہوں کہ اب ادھر طبیعت نہیں آتی۔
 
علمِ اعداد کی بات ہورہی ہے۔۔۔۔۔۔۔ کچھ سال پہلے مجھے بھی یہ شوق اٹھا تھا کہ یہ علم سیکھوں۔۔۔۔ ایک کتاب نظر آئی تھی ابو کے خزانے میں۔۔۔ بس بہت مشقیں کیں۔۔۔ اپنے اور سب گھر والوں کے نام کے اعداد نکالے۔۔۔ پھر اس حساب سے اللہ تعالیٰ کے ناموں کا وظیفہ نکالا۔۔۔۔۔۔ اب پتا نہیں کہاں گیا وہ سب ;)
سوال و جواب کی مشق میں میرے سوال کیا ہوتے تھے؟ یہ کہ اگر امی ابو کہیں گئے ہوئے ہیں تو سوال لکھتا تھا کہ وہ لوگ آرہے ہیں یا نہیں۔۔۔ اور پھر اس کے اعداد نکال کر بے تکی مشق۔۔۔ :grin:
 

فاتح

لائبریرین
مصرع تو میں دیے دیتا ہوں مگر اس پر مصرع لگانا آپ کا کام;) یہ لیجیے:
کیسے کر سکے کوئی "مشق مہرِ وارث" کی
مشقِ مہرِ وارث : 1392
 

فاتح

لائبریرین
تاریخِ پیدائش کے لیے تاریخی لفظ ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ ذرا تاریخِ وفات کی طرف بھی توجہ کرلیں؟؟؟؟ ;)
ڈیتھ کلاک

میں نے کبھی دیکھا تھا سے لیکن یہاں تاریخ وفات ہر لمحہ تبدیل ہو جاتی ہے۔ یعنی ایک مرتبہ چیک کریں تو جو تاریخ وفات نکلے گی اگلے لمحہ انہی تفصیلات کے ساتھ دوبارہ دیکھیں تو کہیں مختلف ہو گی تاریخ۔:grin:
 
اچھاااااا۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو میری مارچ 2061ء بتارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ;) کرلوں خودکشی؟ آپ لوگ اس ویب پر مقدمہ دائر کردینا۔۔۔۔ :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
پانچ بار میں بالترتیب مندرجہ ذیل تواریخ نکلی ہیں:
Monday, November 6, 2056
Saturday, November 15, 2064
Wednesday, December 22, 2055
Saturday, November 11, 2051
Wednesday, November 17, 2066

کس کو درست مانا جائے۔ ہاہاہاہاہاہاہا
 
اچھا برادران۔۔۔۔! ابھی ہم روانہ ہوتے ہیں۔ وقتِ جمعہ ہے۔ پھر بات ہوگی ان شاء اللہ۔
خوش رہیں۔
فی امان اللہ
والسلام
 

فاتح

لائبریرین

واہ واہ سبحان اللہ، طبع زوروں پر ہے آپکی، ایک چاند لگ گیا، چار اور لگائیے تاکہ آپ کی غزل مکمل ہو۔ ;)

شکریہ جناب! لیکن اس قافیہ کو اس ردیف کے ساتھ نبھانا انتہائی دشوار از کار ہے۔
ویسے غزل تو میری مکمل ہو گی مگر قصیدہ کس کا؟:grin:
 

فاتح

لائبریرین
اچھا برادران۔۔۔۔! ابھی ہم روانہ ہوتے ہیں۔ وقتِ جمعہ ہے۔ پھر بات ہوگی ان شاء اللہ۔
خوش رہیں۔
فی امان اللہ
والسلام

اللہ حافظ! دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
ہمارے ہاں تو شاید آج جمعۃ الوداع ہے۔ لیکن ابھی وقت ہے نماز میں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب! لیکن اس قافیہ کو اس ردیف کے ساتھ نبھانا انتہائی دشوار از کار ہے۔
ویسے غزل تو میری مکمل ہو گی مگر قصیدہ کس کا؟:grin:

شکریہ آپ کا، اس کو یہیں چھوڑنے کا، وگرنہ اس ردیف میں اس نے ابھی مرثیہ بن جانا تھا۔;)
 

فاتح

لائبریرین
مرثیے کے ذکر پر اپنا ہی ایک شعر یاد آ گیا:
جس قدر خسارہ تھا سب کو منفعت جانا
اب کے مرثیے کو بھی ہم نے منقبت جانا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top