و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب
الحمد للہ، اللہ کا کرم ہے۔
آپ سنائیں کچھ فراغت ملی کہ ابھی تک ویسی ہی مصروفیت چل رہی ہے؟
غزل بٹیا کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
ماشاء اللہ کتنے سال کی ہو گئی ہماری بھتیجی؟
السلام علیکم ڈاکٹر بھائی ۔۔ کیسے ہیں ؟۔۔ غزل کو میری طرف سے بہت بہت سالگرہ مبارک ۔۔ اور آپ کو اور بھابی کو بھی ۔۔
واہ بھئی یہ تو سارہ بھی آنلائن ہیں اس وقت۔ لگتا ہے سحری اور نماز سے فارغ ہو کر آ گئی ہیں۔
السلام علیکم ۔فاتح بھائی کیسے ہیں آپ۔
اب آپ ہی۔
فاتح، آپ کا کلام سنا۔ بہت اچھا ہے۔ (حالانکہ مجھے شاعری کی ذرا برابر بھی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔) ماشاءاللہ آپ تو باقاعدہ شاعر ہیں۔
عباس بھیا، میری طرف سے بھی غزل کو بہت بہت سالگرہ مبارک۔
الحمد اللہ! کرم ہے مالک کا۔
معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو دعوت دے کر خود رفو چکر ہو گیا کہ سحری کرنی تھی۔
غزل بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو۔