کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
بھئی آپ سگریٹ پینے کے سلسلے میں دلائل دے رہے ہیں تو میں صرف پڑھ ہی سکتا ہوں۔ اور کیا کروں؟

ساقی! تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہو گی
"سگریٹ" کو ذرا تھام، میں کچھ سوچ رہا ہوں;)

(عبد الحمید عدم کی روح سے معذرت کے ساتھ)
 

فاتح

لائبریرین
عدم کا ہی ایک اور شعر کچھ ترمیم کے ساتھ:
عدم روزِ ازل جب قسمتیں تقسیم ہوتی تھیں
مری خاطر وہ ہنس کر "بیڑی کا ڈبّا" اٹھا لایا
:grin:

اصل شعر:
عدم روزِ ازل جب قسمتیں تقسیم ہوتی تھیں
مری خاطر وہ ہنس کر ساغرِ صہبا اٹھا لایا​
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم دوستو !
کیا حال چال ہیں ۔ ؟
بہت خوب وارث ، فاتح اور شمشاد بھائی ۔۔ اچھی کہچری لگا رکھی ہے آپ لوگوں نے ۔ ہم کو یاد بھی نہ کیا ۔ آپ کو تو پتا ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے یاد ہی کیا اور ہم " نازل " ہوگئے ۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
ساقی! تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہو گی
"سگریٹ" کو ذرا تھام، میں کچھ سوچ رہا ہوں;)

(عبد الحمید عدم کی روح سے معذرت کے ساتھ)

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ بہت خوب فاتح بھائی ۔
ویسے اگر آپ کے بھی حالات میری طرح ہوتے تو آج ، آپ بھی سگریٹ چھوڑ کر بیٹھے ہوئے ہوتے ۔ آپ پوچھیں گے کہ وہ حالات کوسنے تھے تو اس سلسلے میں یہ شعر حاضر ہے ۔

سگریٹ سُلگائی تھی تیرا غم بھلانے کو
ظالم دھوئیں نے تیری تصویر بنا ڈالی​

اب آدمی ہر سگریٹ پر اس مہنگائی کے دور میں گریباں پھاڑنے سے تو رہا ناں‌ ۔ :grin:
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا ۔۔۔۔ بہت خوب فاتح بھائی ۔
ویسے اگر آپ کے بھی حالات میری طرح ہوتے تو آج ، آپ بھی سگریٹ چھوڑ کر بیٹھے ہوئے ہوتے ۔ آپ پوچھیں گے کہ وہ حالات کوسنے تھے تو اس سلسلے میں یہ شعر حاضر ہے ۔

سگریٹ سُلگائی تھی تیرا غم بھلانے کو
ظالم دھوئیں نے تیری تصویر بنا ڈالی​

اب آدمی ہر سگریٹ پر اس مہنگائی کے دور میں گریباں پھاڑنے سے تو رہا ناں‌ ۔ :grin:

ظفری بھائی! سگریٹ کے نا ہنجار تذکرے پر شمشاد بھائی پہلے ہی ناراض ہو ہیں لہٰذا مزید کچھ نہیں‌کہہ رہا لیکن کیا واقعی آپ نے سگریٹ چھوڑی تھی یا سگریٹ چھوڑنے والی بات چھوڑی ہے۔:grin:
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم بہنو اور بھایئو!!!

آپ سب کو پاکستان کا نیا صدر (عزت مآب جنرل پرویز مشرف) مبارک ہو۔
اب پاکستان کا اللہ ہی حافظ ھو
 

فاتح

لائبریرین
حسن بھائی! اللہ کا کرم ہے بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔ بس یونہی کچھ دیر کو طبیعت خراب ہوئی تھی۔ آپ سنائیں؟
 

پاکستانی

محفلین
اب لش پش وردی اترے گی اب کھال اتاری جائے گی​


جی شمشاد بھائی، اس بار اس قسم کی کوئی گنجائش ہی نہیں، اب تو وردی اترے ہی اترے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں اتنا عرصہ گزر گیا وہاں تھوڑا اور سہی۔

یہ موقع بھی آ ہی جائے گا۔

میں تو چلا ایک ڈیڑھ گھنٹہ سونے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہاں ابھی افطاری سے فارغ ہوئے تو حاضری لگانے چلے آئے۔

ابھی دبئی سے کوئی آ جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top