یہ لو پہچاننا کیا مشکل ہے، بس جو بھی خاتون بلبلے بناتی نظر آئے سمجھ لینا باجو ہیں۔
کبھی کبھی ایسی شرارتیں کر لیا کرتی ہوں ۔ ۔۔
یہ لو پہچاننا کیا مشکل ہے، بس جو بھی خاتون بلبلے بناتی نظر آئے سمجھ لینا باجو ہیں۔
بس وہاں ٹیسکو سے آکر مجھ سے عیدی لے جانا (عیدی مطلب مٹھائی ) کیونکہ میرے ساتھ بچے ہونگے ۔ اور ہم نے بہت شاپنگ گزرتے گزرتے کرنی ہے باقی ابھی ۔۔۔ ۔ اور لیٹن تو مجھے بہت قریب پڑتا ہے جہاں بھی آنا ہو،۔ جانا ہو راستہ ہی ہمارا وہ ہے ۔
تو میں ٹیسکو پہنچ کر فون کروں گی کہ حسن آجاؤ ، ۔۔ تو پہنچ آنا وہاں ۔ ۔۔
میں نے تو آپکو دیکھا ہوا نہیں ۔۔ ۔۔ تو پہچانوں گی کیسے
اچھا خیر ہے ۔۔ آپ نے تو باجو کو دیکھا ہی ہے یہ سائیڈ کی اوتار میں ۔ ۔۔ پہچان لینا ۔ ۔ نہیں تو ڈھونڈ لینا ، ۔۔ ۔
عید کے دن شاپنگ؟
اچھا آپ فون کرنا نا تو پھر میں آ جاؤں گا یا آپ کو بلا لوں گا، نو ٹینشن۔
اور یہ پھیری والا پھر آ گیا بلبلے لے کر؟
فاتح بھائی ،
اپنے دل کی بدمعاشیوں پر ابھی سے کنٹرول کریں۔ سب سے پہلے اس کی سگریٹ سے دوستی ختم کروائیں۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ خدا آپ کو صحت عطا فرمائے۔
بوچھی جی! آپ نے تو سارا لندن گھما دیا ایک پوسٹ میں ہی۔
فاتح بھائی ،سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے پر انتہائی معذرت اور پھر آپ کی نصیحت کے نام فیض کا ایک شعر (غور کیجیے گا کہ میں نے "آپ کے نام" نہیں بلکہ "آپ کی نصیحت کے نام" کیا ہے یہ شعر)
ہے اب بھی وقت زاہد، ترمیم زہد کر لے
سوئے حرم چلا ہے انبوہِ بادہ خواراں
دوستی ختم کرنے کے لیے تو نہیں لگائی جاتی حضور۔۔۔ لیکن اس کے با وجود آپ نے فون پر جیسے ہی سگریٹ چھوڑنے کا حکم دیا میں نے اسی وقت چھوڑ دی تھی (اب آپ نے "مستقل" کا لفظ تو استعمال ہی نہیں کیا تھا اپنے ارشاد میں )
ویسے میں خود بھی آج کل ترکِ تمباکو نوشی کے نقصانات پر غور کر رہا ہوں (اگر معصومیت میں ایک آدھ لفظ کی کمی بیشی ہو گئی ہو جان کی امان چاہتا ہوں)۔
فاروق سرور خان صاحب!
افطاری مبارک ہو اور پیشگی عید مبارک بھی۔ کیسے مزاج ہیں؟
آپ نے اگر واقعی سموکنگ چھوڑنی ہے تو بتائیے ۔ روز ٹی ۔ وی پر کمرشل دکھاتے ہیں ۔ ۔ کہ خدُرا آپنے لئیے نا سہی اپنی فیملی کے لئیے آپ رمضان میں سگریٹ چھوڑ سکتے ہیں ۔ ہم سے رابطہ کریں وہ لوگ جن سے نہیں چھوڑنے ہورہی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔۔ ۔
کہئیے انکا نمبر لکھ بیجھوں ۔؟
فاتح بھائی ،
میں تو آپ کو میانہ رو سمجھتا رہا لیکن آپ تو پورے انتہا پسند ہیں۔ بھلا معذرت اور وہ بھی انتہائی کی کیا تُک بنتی تھی۔
جناب نے بہت ہی برمحل شعر لکھا ہے اور یہ ہے بھی سچ کہ انبوہِ بادہ خواراں ہی اکثر حرم کی راہ لیتا ہے ، اگر حرم کو شیوخ سے آباد کرنا منشائے خدا وندی ہوتا تو آخری سانس سے پہلے تک توبہ کی مہلت کا وعدہ نہ کیا جاتا۔
ٹھیک ہے آپ دوستی ختم مت کیجئیے کہ "چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ کافر لگی ہوئی"۔ بس اس سے کُٹی کر لیجئیے ۔
آپ ترکِ تمباکو اور نوشی کے نقصانات پر غور کیجئیے اور اپنی اس تحقیق کے نتائج سے ہمیں بھی آگاہ فرما دیجئیے گا تا کہ ہم بھی تمباکو اور نوشی کے فوائد سے واقف ہو سکیں
صرف تمباکو یا نوشی بھی ساتھ میں چھوڑیں گے؟؟؟
ساقی تیری محفل میں ہم جام اچھالیں گے
جب کعبے میں جائیں گے زم زم سے نہا لیں گے
اللہ آپ کو ہمت و طاقت دے۔
باجو نمبر دے ہی دیں، کوشش کرنے میں کیا حرج ہے؟
در ہمہ چیز میانہ رو باشید حتی در میانہ روی
شب کو مے خوب سی پی، صبح کو توبہ کر لی
رن۔د ک۔ے رن۔د رہ۔ے، ہاتھ س۔۔۔ے ج۔ن۔۔ت ن۔ہ گئ۔ی
ساجد بھائی! وہ تحقیق ہی کیا جس کا اختتام زندگی کے اختتام سے قبل ہو جائے۔
نہیں! اب میں سنجیدگی سے تمباکو نوشی چھوڑنا ہی چاہ رہا ہوں۔ دعا کیجیے گا۔