کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
جی میں۔ اور اس اطلاع کے ساتھ کہ اگلے دو دن نہیں آ سکوں گا۔ عید کے لئے ایک قریبی شہر جا رہا ہوں۔ اور کیوں کہ اب میرا موبائل والا انتر نیٹ نہیں ہے اس لئے نہ لیپ ٹاپ لے کر جا رہا ہوں نہ انتر نیٹ سے ربط ہوگا۔ عید یہاں کل ہو یا پرسوں، پرسوں رات کو واپسی ہوگی۔ تب تک کے لئے اللہ حافظ۔
فوٹو ٹیک، اپنا نام تو بتائیں۔ یہاں دیکھا ہوگا کہ سب لوگ اصل ناموں سے واقف ہیں، نِک کچھ بھی ہو۔ راہبر کو ہم سب عمار ہی کہتے ہیں اور دوست کو شاکر!
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو بھی عید مبارک فاروق صاحب۔

ابھی فاتح صاحب آن لائن نظر آ رہے ہیں، ان کو بھی عید مبارک۔

آج شمشاد بھائی ادھر تشریف نہیں لائے تو یہ تھریڈ بھی سنسان پڑا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جی وارث صاحب! آپ کو بھی پیشگی خیر مبارک اور چاند رات مبارک (اگر رویت ہلال کمیٹی کو چاند کا دیدار ہو گیا تو)
ہمارے ہاں تو اب عید باسی بھی ہوگئی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاتح صاحب، لگ تو رہا تھا کہ ہمیں ابھی ہمارا چاند نظر نہیں أئے گا اور پاکستان میں کل تیسواں روزہ ہوگا۔

ارے بھائی، عید باسی ہوگئی تو کیا، چاند رات تازہ رہنی چاہیئے۔ ;)
 

حجاب

محفلین
ہیلو عیشل کیسی ہو ، آج م س ن کی طبعیت ناساز ہے بار بار ڈیسکنیکٹ ، میں جا رہی ہوں پھر بات ہوگی اللہ حافظ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
منیر صاحب آپ نے اعتراف تو کیا وگرنہ شاید ضبط یا تو جا چکے ہیں یا ججھک رہے ہیں۔:)

ہمارے چاند اور چاند راتیں تو گہنا چکیں بلکہ اماوس کی راتیں بن چکیں۔;)
 

فاتح

لائبریرین
واہ! آپ کے ایک مراسلہ نے تین اشعار یاد کروا دیے:

قبلہ سرِ بام دیکھنے کے دن لد گئے :(
وہ دن ہوا ہوئے کہ پسینا گلاب تھا
اب عطر بھی ملیں تو محبت کی بو نہیں​

اب تو درونِ خانہ ایک محشر بپا ہے سو اسی کو دیکھتے ہیں
باہر کا دھن آتا جاتا، اصل خزانہ گھر میں ہے
ہر دھوپ میں جو مجھے سایا دے، وہ سچا سایا گھر میں ہے​

اور پھر ڈر کر کتاب اٹھا لیتے ہیں۔ :grin:
بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر
کسی کتاب سے میں استفادہ کیا کرتا ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top