کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو نہیں یاد آ رہا کہ کسی رکنِ محفل کی گزشتہ چھ ماہ میں شادی ہوئی ہو۔
آئیندہ چھ ماہ کا پتہ نہیں، کون کون کنارے لگ جائے؟
 

ظفری

لائبریرین
مجھے تو نہیں یاد آ رہا کہ کسی رکنِ محفل کی گزشتہ چھ ماہ میں شادی ہوئی ہو۔
آئیندہ چھ ماہ کا پتہ نہیں، کون کون کنارے لگ جائے؟

شمشاد بھائی آپ اس کو کنارے لگ جانا کہتے ہیں ۔ :eek:۔۔۔ ;)

آج تو وارث بھائی نظر آرہے ہیں ۔ شاید وہ اب اس طرف کا رخ کریں ۔
 

ظفری

لائبریرین
الحمداللہ ۔۔۔۔۔ وارث بھائی ۔ سب ٹھیک ہے ۔ آپ سنائیں ۔ آج کل مصروفیات کیا ہیں ۔ ؟ کم کم دکھائی دیتے ہیں ۔ !
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ظفری بھائی، مصروفیات کچھ خاص نہیں ہیں بس وہی روٹین لائف۔ ہاں تھوڑا صحت کے ہاتھوں پریشان رہا ہوں رمضان سے پہلے کا لیکن اب ٹھیک ہے الحمد اللہ۔

آپ کہیئے کیا آپ کے گلشن کی کیاریوں میں کوئی نیا پھول کھلا یا خزاں ہی پسند کیے جا رہے ہیں۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ ظفری بھائی، مصروفیات کچھ خاص نہیں ہیں بس وہی روٹین لائف۔ ہاں تھوڑا صحت کے ہاتھوں پریشان رہا ہوں رمضان سے پہلے کا لیکن اب ٹھیک ہے الحمد اللہ۔

آپ کہیئے کیا آپ کے گلشن کی کیاریوں میں کوئی نیا پھول کھلا یا خزاں ہی پسند کیے جا رہے ہیں۔ :)

اوہ ۔۔۔ سن کر افسوس ہوا وارث بھائی ۔۔۔ یقیناً اس میں کچھ دوش آپ کی سگریٹ نوشی کا بھی ہوگا ۔ خیال رکھا کریں اپنا بھائی ۔ :)

گلشن کی کیاریوں میں پھول تو کھلانے کی کوشش کی تھی ۔ مگر نہ جانے کہاں سے امر بیل ایسی پھولی پھلی کہ خزاں کے سوکھے پتوں پر ہی اکتفا کر لیا ۔ ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں سارا ہاتھ ہی اسی عادتِ بد کا ہے لیکن اب کم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہوں۔:(

اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو خزاں پسند ہے اور مجھے بھی ہے سو

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ;)
 

ظفری

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں سارا ہاتھ ہی اسی عادتِ بد کا ہے لیکن اب کم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہوں۔:(

اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو خزاں پسند ہے اور مجھے بھی ہے سو

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ;)


بلکل اس عادتِ بد سے اگر جان چھوٹ جائے تو اور بھی اچھا ہے ۔
جی ہاں مجھے یہ موسم بیحد پسند ہے ۔ اور خاص کر اس موسم میں تو میں ویسٹ ورجینا اور میری لینڈ کے ان علاقوں کی طرف نکل جاتا ہوں ۔ جہاں درخت اپنی دوشالہ روز بدل رہے ہوتے ہیں ۔ اس سلسلے کی میں نے اپنے گھر کےگرد ونواح کے کچھ تصاویر ، تصاویر والے فورم پر پوسٹ کیں ہیں ۔

جی ۔۔۔ آج کل اسی اُمید پر گذارا ہے وارث بھائی ۔ ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے وہ تصاویر دیکھی تھیں، ماشاءاللہ۔

اور میرا یہ حال ہے کہ درخت دیکھنے کو ترس گیا ہوں، پچھلے دس بارہ سال کنکریٹ کے نیچے گزار دیئے ہیں، ہاں جب لاہور میں پڑھتا تھا تو اکثر گھومنے نکل جاتا تھا (اکیلا ہی ;)) موسمِ خزاں میں۔

خیر اب جاتا ہوں، آپ خوش رہیں اور شکریہ آپ کا۔ فی امان اللہ۔
 
ماشاء اللہ وارث اور ظفری برادران، دونوں ہی موجود تھے۔۔۔۔۔۔ میں کل، پرسوں ہی وارث بھائی کو یاد کررہا تھا کہ کافی دن سے نظر نہیں آئے۔
میرے بعد۔۔۔۔۔ شاید عمر میرزا یا سخنور۔
 

شمشاد

لائبریرین
آؤ جی آؤ جی بسم اللہ
کیسے ہیں شعیب بھائی؟ کہاں ہوتے ہیں؟ بہت مدت کے بعد آئے۔
آپ کے دوست شاہ جی "ابو" بن گئے ہوئےہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
حجاب اور سارہ کے انتظار میں میں سوکھ گئی ہوں۔۔۔پتہ نہیں۔۔دونوں کہاں رہ گئی ہیں۔:dontknow:
مجھے بھی چلنا چاہیے۔

:(۔۔ میں کچھ بزی تھی ماورا ۔۔ کل ۔۔اور پرسوں کہیں جانا پڑ گیا تھا ۔۔ حجاب بھی نہیں آ رہی کیا ۔۔ آج آتی ہوں تو پھر ملتے ہیں ۔۔۔:cat:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں جی آج سارہ آ گئی ہیں دو دن غیرحاضر رہنے کے بعد۔
کیا حال ہے سارہ؟ اور ہاں حجاب بھی نہیں آ رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جمعہ ہے اور آج جیہ کو آنا چاہیے تھا، لیکن لگتا ہے سوات میں کرفیو کی بنا پر نہیں آ سکی۔
 

سارہ خان

محفلین
میں ٹھیک ہوں شمشاد بھائی ۔۔ آپ کیسے ہیں ۔۔ اور بھابھی ؟،، بس آجکل پتا نہیں کیوں غیر حاضریاں بہت ہو رہی ہیں میری ۔۔:rolleyes:۔۔ حجاب کا پتا نہیں کہ میں خود غائب تھی ۔۔ آج شاید آ جائے وہ ۔۔ نہیں تو ایس ایم ایس کر کے پتا کرتی ہوں پھر ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے آپ ہی غیرحاضریاں کرتی ہیں اور آپ ہی کو پتہ نہیں؟ یہ تو مسئلہ فیثا غورث لگتا ہے۔
 

فریب

محفلین
آؤ جی آؤ جی بسم اللہ
کیسے ہیں شعیب بھائی؟ کہاں ہوتے ہیں؟ بہت مدت کے بعد آئے۔
آپ کے دوست شاہ جی "ابو" بن گئے ہوئےہیں۔

شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے ۔ آپ کیسے ہیں؟
اس کا مطلب ہے شاہ جی مبارکاں وصول کر چکے ہیں
 

سارہ خان

محفلین
ویلکم بیک فریب ۔۔۔ :cat: کیا حال ہیں ؟ کہاں رہے اتنا عرصہ ؟

شمشاد بھائی ۔۔ یہ فیثا غورث کیا بلا ہے ۔۔۔:confused::grin:۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top