السلام و علیکم
ایک ضروری پیغام
آج میری فون پر رضوان بھائی سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے سب اراکین محفل کو سلام کہا ہے اور معذرت بھی کی ہے کہ انتہائی مصروفیت کی بنا پر اردو محفل میں حاضر نہیں ہو سکتے۔ آجکل قطر میں ہیں۔ نئی نئی نوکری ہے اور ویسے بھی آج شام وہ دفتری امور کی ادائیگی کے سلسلے میں سنگاپور روانہ ہوئے ہیں۔
شمشاد بھائی ۔۔۔۔ کچھ سختیاں ہیں ۔ انشاءاللہ جیسے ہی دور ہوئیں ۔ دوبارہ مکمل طور پر فعال ہوجاؤں گا ۔یہ ظفری آج کہاں رہ گئے؟
ارے کہاں جاتے ہیں آپ ۔۔۔ ہم ہیں ناں ۔
یہیں ہیں ۔۔ یونس بھائی ۔ یہ شعر کسی نے ایسا تو نہیں کہا تھا مگر میں نے ایسے کہہ دیا ہے کہ ۔ارے ہم تو خیر سے یہیں ہیں ۔۔ بندہ خدا اپ کہاں ہیں اور کیسی سختیاں ہیں ۔۔۔ خدانخواستہ طبیعت تو ناساز نہیں ہے نا ؟
یہیں ہیں ۔۔ یونس بھائی ۔ یہ شعر کسی نے ایسا تو نہیں کہا تھا مگر میں نے ایسے کہہ دیا ہے کہ ۔
آج تو بےسبب اداس ہے جی
طبعیت ناساز ہوتی تو کوئی بات بھی تھی ۔۔۔۔
میں اکدم فٹ، آپ کیسے ہیں؟
میں یہاں ایسے کیسے، یہ پوچھیں شازیہ سے
وہ تو خود مہمان ہیں اب بہت کم کم آتی ہیں یا پھر مجھ سے ہی ملاقات کم ہوتی ھے محفل پر۔ ویسے جیسے بھی آنا ہوا اچھا لگا۔