کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اہل محفل کی خدمت میں سلام عرض ہے۔

و علیکم السلام اور خوش آمدید جناب، خوش آمدید

کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مدینہ شریف آئے ہوئے ہیں۔
اتنا عرصہ کہاں گزارہ، کچھ روداد ہی لکھ دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سر جی 6 / 6 تو ہے لیکن اگر میں مُو ایسے ہی لکھ دیتا تو ہو سکتا ہے میم کے اوپر والی پیش نظر نہ آتی۔
 
کوئی علمی بحث چل رہی ہے کیا؟؟؟ اور آج تو ماشاء اللہ ساجد بھائی نے بھی رونق بخشی ہے۔۔۔ ان کی جانب سے تفصیل کے منتظر ہیں۔
 
اصل میں یہ لکھے مو سا والا فقرا لکھنے سے نہیں بولنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس طرح اس میں چھپی منطق کی پردہ داری رہتی ہے۔ :)
 

زینب

محفلین
السام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب سب یہاں موجود ہیں تو میں‌بھی اس دھاگے کی روشنی میں اضافہ کرنے چلی آئی۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن لگتا ہے ساجد بھائی ایک ہی پیغام پوسٹ کر کے تھک گئے یا کسی بچے نے نیٹ سے اٹھا دیا کہ دوسرے پیغام کی نوبت ہی نہیں آئی۔
 

damsel

معطل
میں آئی تھی یہاں آنا بھول گئی اور
اب جا بھی رہی ہوں اور بعد میں یعنی شام کو جب آوں گی تو آکر پہلا پڑاو یہاں اس دھاگے پر ہی کروں گی:cool:
 

ساجد

محفلین
و علیکم السلام اور خوش آمدید جناب، خوش آمدید

کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مدینہ شریف آئے ہوئے ہیں۔
اتنا عرصہ کہاں گزارہ، کچھ روداد ہی لکھ دیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔
میں پاکستان ہی میں ہوں اور بہت مزے میں ہوں۔
پاکستان آنے کے بعد آپ کو فون کیا تھا لیکن آپ دستیاب نہ ہو سکے بعد ازاں کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے نیٹ اور دوستوں سے رابطہ منقطع رہا۔
روداد ، انشاءاللہ ، ضرور لکھوں گا کہ اتنے لمبے عرصے کے بعد پاکستان میں آ کر زندگی گزارنا کیسا لگتا ہے۔ فی الحال تو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ایک چھوٹا سا پیغام لکھ کر بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ بجلی اس کو بھیجنے کا موقع بھی دے گی کہ نہیں۔
سب دوستوں کو سلام۔
 

ساجد

محفلین
کوئی علمی بحث چل رہی ہے کیا؟؟؟ اور آج تو ماشاء اللہ ساجد بھائی نے بھی رونق بخشی ہے۔۔۔ ان کی جانب سے تفصیل کے منتظر ہیں۔
چھوٹے بھائی ، کیا حال ہے؟ جناب تفصیل ہی تفصیل ہے ۔ آپ سب دوستوں سے کمپیوٹر کی سکرین کے ذریعے ملاقات ہوئی ہے تو دل خوش ہو گیا۔
بہر حال گپ شپ چلتی رہی تو "اور کھُل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں"۔
 

ساجد

محفلین
ارے ساجد بھائی کہاں گم ہیں اپ میں اپ کو کتنا یاد کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔اپ پاکستان جا کے گم ہی ہو گئے تھے۔کیسے ہیں کیا حال چال ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟
ارے نہیں زینب میں گُم شُم نہیں ہوا تھا، بس کچھ مصروفیات تھیں۔ میں بھی آپ تمام لوگوں کو بہت یاد کرتا رہا۔ میں پاکستان میں ہی ہوں اور مدینہ منورہ کے لئیے واپسی کا ارادہ بھی نہیں ہے۔ حال میرا بالکل ٹھیک ہے اور چال بھی ٹھیک ہی ہے ۔ اچھا ہوا کہ تُم نے حال کے ساتھ صرف چال کے بارے میں دریافت کیا (چلن کا نہیں پوچھا)۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

لیکن یہ آلسلام کیا ہوتا ہے؟ یہ نیا طریقہ نکالا ہے آپ نے لکھنے کا؟
 

ساجد

محفلین
لیکن لگتا ہے ساجد بھائی ایک ہی پیغام پوسٹ کر کے تھک گئے یا کسی بچے نے نیٹ سے اٹھا دیا کہ دوسرے پیغام کی نوبت ہی نہیں آئی۔
شمشاد بھائی ، کسی بچے نے نہیں بجلی نے مجبور کر رکھا ہے۔ میں آج کل گاؤں میں ہوں اور پی ٹی سی ایل وائرلیس کی مدد سے نیٹ تک رسائی تو ممکن ہو گئی ہے لیکن وپڈا کا ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ ایک تو مچھر اور گرمی کا موسم اوپر سے 24 میں سے 18 سے 20 گھنٹوں تک بجلی کی آنکھ مچولی نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top