پتا نہیں چشمے کے رنگین شیشوں کے پیچھے سے آپ کس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شکریہ شمشاد بھائی کہ آپ نے میری غیر موجودگی کو گراں محسوس کیا ۔ ورنہ لوگ تو میری موجودگی کو گراں محسوس کیا کرتے ہیں ۔آج ظفری کی کمی محسوس کی گئی۔
سعود بھائی ۔۔۔ اس محبت کا شکریہ ۔۔۔۔ میری حتی لامکان یہی کوشش ہوتی ہے کہ محفل کا ماحول دلچسپ رکھا جائے ۔ مگر میں یہ کام آپ دوستوں کی مدد کے بغیر صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتا ۔ لہذا مجھے ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ہاں ظفری بھائی آپ کی موجودگی بھی گراں قدر ہوتی ہے۔ اپنے مزاج میں بسی شگفتگی جو بکھیرتے رہتے ہیں محفل میں۔