کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
جس لمحے کا مدتوں سے انتظار تھا وہ آج آ ہی گیا۔

چلیئے اب سارے آتے جایئے اور اپنی حاضریاں لگواتے جایئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے یہ دو بوڑھوں کے درمیان میں جوان کہاں پھنس گیا، میرا خیال ہے کہ میں تو نکل لوں۔
 
نہیں ابھی مجھے پیدا ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دلوں تک بات پہونچ سکتی۔ یہ بڑھاپا تو پیدائشی ہے بھائی۔ ورنہ دل کا کیا ہے وہ تو مدتوں سے ایک منٹ میں 56 بار (اوسط سے 15-16 دھڑکن کم) دھڑکتا ہی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
بزرگو کی باتوں میں میں ‌مخل ہوا چاہتا ہوں۔ شمشاد بھائی سے کچھ گزارش کرنی ھے کہاں ہیں شمشاد بھائی؟
 

جہانزیب

محفلین
میرا دل اوسط رفتار سے چھ دھڑکنیں‌ زیادہ دھڑکتا ہے اور مجھے ہر دم دھڑکا لگا رہتا ہے :grin:
 
شمشاد بھائی جا ہی رہے ہیں تو بوڑھوں میں سے کسی ایک کو (بلکہ مجھ کو) چپت رسید کر کے بھاگئے گا کہ کوسنے کے لئے کچھ ہاتھ آجائے۔ ورنہ اب بوڑھوں کو کون پوچھتا ہے۔ بچوں کی کتابیں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ ہم بوڑھوں کے آخری سہارا بچارے وہ بھی وقت نہیں نکال سکتے۔
 

حسن علوی

محفلین
بولو بچہ تمہاری کیا سمسیا ہے، ہم ہمہ تن گوش ہیں۔


شکریہ شکریہ مہاراج، لگتا ھے آج مہابلی کافی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ تو چلیئے اسی خوشی میں مجھے ایک ماہ کی چھٹی عنایت فرمایئے۔ مابدولت کے امتحانات شروع ہوئے چاہتے ہیں۔ مہربانی ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھٹی منظور کی جاتی ہے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں تمہارے لیے۔ اللہ سے دعا ہے تمہیں تمہاری محنت کا اچھا بدلہ دے اور تمہیں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ بیلی، خیریں جاؤ تے خیریں آؤ۔
اس وقت تو اعجاز بھائی آئیں گے یا پھر شگفتہ صاحبہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top