کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ ایسا نہیں کہہ سکتے کیوں کہ میں تو نہیں آیا ان دنوں یہاں۔ اب میرے علاوہ بھی کوئی ہو تو اور بات ہے۔ :)
 
اوہو افتخار بھائی آپ اتنے دنوں کہاں گم رہے دکھے نہیں محفل پر اور ان دنوں تو جشن محفل بھی جاری ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج ڈاکٹر افتخار صاحب کیسے بھولے بھٹکے آ نکلے ادھر۔
ڈاکٹر صاحب محفل کی یاد آپ کو بھی چین نہیں لینے دیتی۔
 
ارے سکون بھائی جب آپ کی پوسٹ آئی ہے تب ہمارے یہاں انٹرنل سرور ایرر آ رہا تھا۔ :) اس لئے تاخیر سے جواب دے رہا ہوں۔ الحمدللہ بخیر ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل یہ ایرر اتنا عام کیوں ہے؟ میرے پاس اکثر 500 ایرر آتا ہے۔ اعجاز بھائی بھی اکثر اسی کی شکایت کرتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
کیسے مزاج ہیں سب کے ؟
ارے یہ کیا ماجرا ہوگیا چند دنوں کی غیر حاضری سے ۔۔۔۔۔۔ محفل کی سالگرہ بھی گذر گئی ، ٹائٹل بھی تقسیم ہوگئے ، جشن بھی منالیا گیا ، یہاں تک کے پکوان بھی پکا کرکھالیئے گئے اور کسی نے ڈکار تک بھی نہ لی ۔ :eek:
چلیں ۔۔۔ آج جولائی 4 کے سلسلے کی چھٹی مابدولت کو نصیب ہوئی ہے ۔ دیکھتا ہوں کہ گذشتہ دنوں کتنا پانی ، محفل کے پل کے نیچے سے گذر گیا ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی السلام علیکم

موڈ آپ نے جارحانہ رکھا ہوا ہے اور خود غایب ہیں محفل سے۔ یہ تو اچھی بات نہیں ناں۔

کہاں مصروف کر لیا ہے آپ نے اپنے آپ کو؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اس میں حیرانگی کی کیا بات ہے؟ آپ تو اس محفل کے بانیوں میں سے ہیں، آپ کو سالگرہ کا معلوم ہونا چاہیے تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھے معلوم تھا ۔۔۔۔ مگر میری مصروفیات یکدم سے اسی وقت شروع ہوگئیں کہ جب محفل کی سالگرہ کا وقت قریب آگیا ۔ اس لیئے جانے سے پہلے ہی میں نے ایک معذرت نامہ سا لکھ دیا تھا کہ مجھے فیلڈ میں کام کرنا پڑ رہا ہے اس لیئے محفل پر باقاعدگی سے آنا اب نصیب نہیں ہوگا ۔ یہ تو شکر ہے کہ یہاں جولائی 4 کی وجہ سے پانچ چھٹیاں ایک ساتھ مل گئیں اس لیئے حاضر ہوگیا ۔ آئندہ کا اللہ مالک ہے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم تھا ۔۔۔۔ مگر میری مصروفیات یکدم سے اسی وقت شروع ہوگئیں کہ جب محفل کی سالگرہ کا وقت قریب آگیا ۔ اس لیئے جانے سے پہلے ہی میں نے ایک معذرت نامہ سا لکھ دیا تھا کہ مجھے فیلڈ میں کام کرنا پڑ رہا ہے اس لیئے محفل پر باقاعدگی سے آنا اب نصیب نہیں ہوگا ۔ یہ تو شکر ہے کہ یہاں جولائی 4 کی وجہ سے پانچ چھٹیاں ایک ساتھ مل گئیں اس لیئے حاضر ہوگیا ۔ آئندہ کا اللہ مالک ہے ۔ :)

وہ تو صحیح ہے لیکن سالگرہ کی مناسبت سے آپ کا کوئی خطبہ نہیں آیا۔ یہ ادھار تو آپ کو چکانا ہی پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین صاحب میں تو خود قیصرانی صاحب کو ڈھونڈ رہا ہوں۔ میں نے انہیں دو تین کام کہے تھے وہ بھی نہیں ہوئے اور اس مہینے کی قسط بھی انہوں نے ادا نہیں کی بلکہ آج چھ دن اوپر ہو گئے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top