کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
زولوجی سوار ھے؟

خیریت؟

کیا کوئی ڈگری وغیرہ کر رہی ہیں یا ویسے جانوروں کے علم میں دلچسپی پیدا ہو گئی ھے؟
 

محسن حجازی

محفلین
حسن بھائی گھوم کیا خاک رہے تھے ہر چند گھڑی بعد چوٹ کھا کر بیٹھ جاتے تھے کہ اندرونی خرابی پانچ سو! بھائی اندرونی خرابی ہے تو اندر کی بات باہر کیوں لاتے ہو؟ :rolleyes:
ہم میں اتنی خرابیاں ہیں ہم کو کبھی کسی نے کہتے سنا کہ اندرونی خرابی پانچ سو؟ :grin:
بلکہ اپنی خرابی تو ہم نے کبھی مانی ہی نہیں اور ادھر محفل ہے کہ اعتراف گناہ کیے چلی جا رہی ہے ہم کو پادری اور ہماری مشین کو confession box سمجھ کر :grin:
ویسے مزاج بالکل ٹھیک ہیں آپ سنائیے کیسے ہیں؟
اور زھرا یہ شاعری اور زوالوجی؟ ایں چہ چکر است؟ :confused:
ہماری ناقص رائے میں قیس کے علاوہ بہت کم ہی کسی نے جانوروں پر کوئی شعر کہا کہیں آپ قیس کے نقش قدم پر تو نہیں؟ :grin:
ویسے قیس نے گھوڑے کے سراپے کا نقشہ کھینچا تھا۔ کھینچا تو اور بھی بہت چیزوں کا تھا لیکن ہم ان سے صرف نظر کرتے ہیں۔ :rolleyes:
 

زھرا علوی

محفلین
اور بھی غم ہیں زمانے میں شاعری کے سوا۔۔۔۔۔:):):)

مجھے قطعا کوئی شوق نہیں چرایا جانوروں کے علم کا۔۔۔بس بی ایس سی کے دوران رکھ لیا تھا۔۔۔اب css کے آپشنلز میں رکھ بیٹھی ہوں تو پڑھنا تو پڑھے گا نا۔۔۔۔۔:(
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوب کہی محسن بھائی۔ ہم نے تو قیس سے متعلق ایک شعر ہی پڑھا اور چند ایک ضعیف حقایات جانی لیکن آپ تو میاں قیس کی بابت بہت کچھ دریافت کر چکے صاحب کہ ان کے کھینچے گئے نقشے اور زائچے بھی نہ چھوڑے ماشاءاللہ۔ اس قدر گہرا مطالعہ کسی ہستی کے بارے میں، یہ سہرا آپ ہی کے سر ہوا برادر:grin:
اور مزاج کی کیا کہیئے محسن کہ بیت رہی ھے زندگانی اور بیت ہی جائے گی۔ اللہ کا احسان ھے۔
 

حسن علوی

محفلین
اور بھی غم ہیں زمانے میں شاعری کے سوا۔۔۔۔۔:):):)

مجھے قطعا کوئی شوق نہیں چرایا جانوروں کے علم کا۔۔۔بس بی ایس سی کے دوران رکھ لیا تھا۔۔۔اب Css کے آپشنلز میں رکھ بیٹھی ہوں تو پڑھنا تو پڑھے گا نا۔۔۔۔۔:(


بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ مقابلے کے امتحان میں نمودار ہو رہی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو کامیابی نصیب فرمائے (آمین)
یہ کہیئے کہ سی ایس ایس کے امتحان کے بعد کیا ارادہ ھے، کونسا عہدہ نشانے پر رکھا ہوا ھے آپ نے؟
 

زھرا علوی

محفلین
نشانے پہ ڈی ایم جی کو ہی رکھا ہوا ہے فی الحال تو۔۔۔
اب ہم بھی اسکے معیار پر پورے آ جائیں دعا کیجیے گا۔۔۔:)
 

محسن حجازی

محفلین
بہت خوب کہی محسن بھائی۔ ہم نے تو قیس سے متعلق ایک شعر ہی پڑھا اور چند ایک ضعیف حقایات جانی لیکن آپ تو میاں قیس کی بابت بہت کچھ دریافت کر چکے صاحب کہ ان کے کھینچے گئے نقشے اور زائچے بھی نہ چھوڑے ماشاءاللہ۔ اس قدر گہرا مطالعہ کسی ہستی کے بارے میں، یہ سہرا آپ ہی کے سر ہوا برادر:grin:
اور مزاج کی کیا کہیئے محسن کہ بیت رہی ھے زندگانی اور بیت ہی جائے گی۔ اللہ کا احسان ھے۔

قبلہ آپ سے کس نے کہا کہ ضعیف روایات تک رہئے حضور مزید تحقیق فرمائیے قیس کی چچازاد عنزہ کی بابت بھی پڑھئے اور اس ساتھ سفر کے احوال بھی پڑھئے۔:grin:
وہ کیا ہے کہ جب ہم نے یہ سب کچھ پڑھا تو سات آٹھ برس کے تھے واللہ باللہ ہم نردوش ہیں ہم کو تو سمجھ ہی کوئی دس برس بعد آیا کہ نادانستگی میں دانستہ کیا پڑھتے رہے اور قیس میاں کیا چیز تھے۔ :grin:
اب وہ معلقات سبعہ ہمارے ہاتھ لگ نہیں رہی۔:(
 
سلام محسن بھائی مزا آگیا آپ کی تحریریں پڑھ کر، بات تو جو لکھی سو لکھی مگر الفاظ کا چناؤ استعمال اور مرکبات، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 

حسن علوی

محفلین
ارے ڈاکٹر صاحب محسن بھائی کے اس اندازِ بیاں کے تو ہم کب سے گرویدہ ہوئے بیٹھے ہیں۔ کم مگر بہت عمدہ لکھتے ہیں۔
 
مطلب؟ ایسی تحاریر کم ہی پڑھنے کو ملیں گی؟ وہ بھی شکر ہے اس زمانے میں جب عوام کی اردو پنجابی مارکہ ہوچکی ہے نہیں انگریزی کی وجہ سے ناس ماردیتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
اگر ایسی تحریریں مزید درکار ہیں تو آپ کو محسن صاحب سے بہت اچھے تعلقات استوار کرنا ہوں گے، دوسری صورت میں امید کم ہی ھے۔ ویسے اس ضمن میں جہاں تک ہم سے بن پڑا ضرور کاوش کرتے رہیں گے۔:)
 

حسن علوی

محفلین
محفل سے اس قدر لاپروائی شمشاد بھائی کی طرف سے قابلِ قبول ھے تو نہیں مگر چلو ایک موقع دیئے دیتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں ڈاکٹر صاحب؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top