کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میری خوردبین کالج کی لیب میں ہی رہ گئی ہے۔ جب سے کالج چھوڑا خوردبین استعمال نہیں کی، البتہ اب تو پولیس کو ہی بھجوا سکتا ہوں، کہ انکا دفتر سامنے ہی ہے۔ کہیئے؟
 

حسن علوی

محفلین
ہاہاہاہا نہیں ڈاکٹر صاحب ابھی حالات اتنے خراب نہیں ہوئے۔
کیا آپ کے ہاں کی پولیس بھی پاکستانی پُلس جیسی ھے؟
 
نہیں یار اچھی ہے چھوٹی مچھلیوں کو چھیڑتے نہیں، مسکرا کر بات کرتے ہیں، اور بڑی مچلیوں کو دیکھتے نہیں۔ بس بہت ہی شریف لوگ ہیں،
میں کبھی کبھی ریلوے اسٹیشن پر جاتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ کونسی نکڑ پر کھڑا کونسا بندہ چرس بیچ رہا ہے مگر یہ اس کو کچھ کہتے ہیں نہیں ہے۔ کہ چھوٹی مچھلی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
بڑے منکسر المزاج طبیعت پائی ھے پھر تو اس پولیس نے۔ لین دین میں کیا صورتحال ھے میرا مطلب مُک مُکا سے ھے؟
 
نہیں یار مک مکا کیسا جب کسی کو پکڑنا ہی نہیں توالبتہ اگر کسی کو پکڑ بھی لیں عدالتیں چھوڑدیتی ہیں، جیسا کہ میرے پہلے بیان سے ثابت ہوا کہ بڑی مچھلیاں انکو نظرہی نہیں آتیں تو لازم ہے کہ کسی وجہ سے ہیں نظر نہیں آتیں اب انکے پاس سلمانی ٹوپی تو نہیں ۔ کہ ہاتھی برابر مچھلی غائیب، پس بگلے کی آنکھ پر موم رکھا جاتا ہے۔ اور یہ کیسے ہوتا ہے کسی چینیی سے پوچھیں کہ چین کی کہاوت ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اجی کچھ دیر پہلے کہتے کہ ایک چینی کلاس فیلو ساتھ میں تھی کہ کنفرم کیئے لیتے۔ بہر صورت حالات کا چیدہ چیدہ احاطہ تو اب میں کر ہی سکتا ہوں یعنی کہہ سکتے ہیں کہ اندھیر نگری اور چوپٹ راج:)
 
الحمد للہ! خوب رہا آج کا دن بھی۔ آج کئی لوگ آفس سے نکل کر گھنٹے بھر کع کرکٹ کھیلنے نکلے تھے۔ آفس میں ہی گیم کٹ ہوتی ہے۔ کوئی گھنٹے بھر کھیلے۔ مجھے بھی گھسیٹ کر لے گئے لوگ۔ :) میں نے ایک عدد کیچ لیا اور بس۔ کھیلنا تو مجھے آتا نہیں اور پھر اس عمر میں کیا کھیلوں۔ ویسے بھی آج دائیں ہاتھ میں میں کچھ تکلیف تھی۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
زبردست یعنی کہ کام کے ساتھ تفریح بھی ۔۔:) شکر ہے ایک کیچ تو لیا ورنہ بزرگوں کے لئے وہ بھی لینا مشکل ۔۔:):):)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top