کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام!

ڈاکٹر صاحب ہم بھی بخیر ہیں۔ اور چاچو کی کھانسی کو تو آپ نے سن ہی لیا۔

شمشاد بھائی یہ مسئلہ تو بلا تفریق ملک و قوم ہے کہیں کم کہیں زیادہ۔ شمشاد بھائی ان دنوں کسی خاص منصوبے پر کوئی عمل ہو رہا ہے یا سناٹا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان صاحب کی طرف سے ایک کتاب " الفاروق " لکھنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
 
بہت شکریہ سعید بھائی، مگر ایک درجہ ہی کم سمجھیں تو اچھا ہے اس طرح دوسری شخصیت کو بھی ادھر آنے کا موقع ملتا رہے گا نہیں‌تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اپیا میں ابن سعید ہوں اور اسی بہانے اپنے والد کا نام شامل رکھتا ہوں کہ ان کی رسائی تو اس محفل تک ممکن نہیں۔ :)
 
جی اپیا یہ ہوئی ناں بات۔ :)

ویسے یہ سائنسی تجربہ دستخط کے ہی مرہون منت ہے یا احباب کے مراسلے سے جانا اپیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ آج تو ربیکا بھابھی نے اردو محفل کو خاصا وقت دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کہاں رہ گئے؟
 
آنا جانا تو زندگی کی علامت ہے اپیا۔ جو آکے نہ جائے اسے بڑھاپا اور جا کے نا آئے اسے جوانی تصور کیا جاتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام بھابھی جی

جھیل پر جا کر مجھے ضرور یاد کیجیئے گا۔ یاں پر تو نہ جھیل ہے نہ پہاڑ، نہ ندی ہے نہ نالے اور نہ ہی بارش۔ اگر ہے تو صرف گرمی گرمی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top