کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح ہے۔ گھبرانے سے کچھ ٹلنے والا نہیں۔ جو ہونا ہے وہ تو ہو ہی جانا ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد بھائی یہاں چار پانچ دن سے بارش ہورہی تھی۔گرمی کم ہو گئی ہے۔اور اس وقت ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے۔ہاں رات کو مچھروں کا دور دورہ ہوتا ہے۔ ملیریا کے مریض بڑھ رہے ہیں۔
 

F@rzana

محفلین
نبیل بھائی آپ کی جانب سے جواب آنا بڑی بات ہے، واہ بھئی
الحمد للہ طبیعت تو اچھی ہے بس۔۔۔شاپنگ شاپنگ اور شاپنگ فیملی میں ایک شادی ہے لہذا تھکاوٹ سے پیروں کا حال خراب ہے دو دن برمنگھم میں شاپنگ کرتے گزارے ہیں، سو کیا بتاؤں۔اف۔۔۔۔ (ہم خواتین کی مشکلات)
 
سلام مسنون!

واہ بھئی اپیا آئی ہیں آج تو محفل کو رونق بخشنے۔ اپیا تھکن زیادہ ہو جائے تو منہدی لگا کے گھر بیٹھئے۔ پر بازاری منہدی نہیں وہ پیڑ سے توڑے ہوئے تازہ پتوں والی۔ اس میں خوشبو بھی بہت ہوتی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید

اللہ کرئے آپ کی فیملی میں ہر ہفتے کسی نہ کسی کی شادی ہو تا کہ اسی بہانے آپ محفل میں تو آئیں۔
 

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم اہلیانِ اردومحفل۔ کیسے ہیں سب لوگ اورکیا تمام لوگ بتانا پسند کریں گے کہ یہاں کا موسم کیسا ہے میرا مطلب ہے کہ آپ کے علاقے کا موسم کیسا ہے کیونکہ پاکستان میں تو آجکل مون سون کی بارشیں ہو رہی ہیں‌ اور خوب ہو رہی ہیں پنجاب اور سرحد میں تو کئی علاقوں میں شدید سیلابی بارشیں ہو رہی ہیں میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمام علاقوں کی کیا صورتحال ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آپ کی جانب سے جواب آنا بڑی بات ہے، واہ بھئی
الحمد للہ طبیعت تو اچھی ہے بس۔۔۔شاپنگ شاپنگ اور شاپنگ فیملی میں ایک شادی ہے لہذا تھکاوٹ سے پیروں کا حال خراب ہے دو دن برمنگھم میں شاپنگ کرتے گزارے ہیں، سو کیا بتاؤں۔اف۔۔۔۔ (ہم خواتین کی مشکلات)

شاپنگ کون سا مشکل کام ہے، باجو کو بتانا تھا ناں، منٹوں میں آپ کی شاپنگ کروا دیتیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بندہ حاضر ہے پس منظر میں بارش کے ساتھ کہ چاند بابو کی بات کا جواب بھی دے ہی دوں، ورنہ چاندنی سے بھی ہاتھ دھونے پڑ گئے تو۔۔یعنی جب بادل نہ ہوں تو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو اعجاز کی بھی ٹھیک ہے۔ ایسا نہ کہیں چاند بابو ناراض ہو کر اپنی چاندنی کو زمین پر بھیجنے سے روک دیں تو کیا ہو گا۔
 
وعلیکم السلام زہرا بہن۔ کیا حال ہیں؟
ویسے پچھلی دفعہ بھی ہم نے ایک سوال پوچھا تھا لیکن تھوڑی دیر ہوگئی تھی اور آپ تب تک جاچکی تھیں۔ ;)
 

زھرا علوی

محفلین
بلکل ٹھیک ہوں بھائی۔۔:):)

میں نے تب بھی جواب دیا تھا۔۔مگر وہ تو بہت سے جوابوں کے انبار میں کہیں دب گیا بے چارا۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top