شمشاد بھائی یہاں چار پانچ دن سے بارش ہورہی تھی۔گرمی کم ہو گئی ہے۔اور اس وقت ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے۔ہاں رات کو مچھروں کا دور دورہ ہوتا ہے۔ ملیریا کے مریض بڑھ رہے ہیں۔
نبیل بھائی آپ کی جانب سے جواب آنا بڑی بات ہے، واہ بھئی
الحمد للہ طبیعت تو اچھی ہے بس۔۔۔شاپنگ شاپنگ اور شاپنگ فیملی میں ایک شادی ہے لہذا تھکاوٹ سے پیروں کا حال خراب ہے دو دن برمنگھم میں شاپنگ کرتے گزارے ہیں، سو کیا بتاؤں۔اف۔۔۔۔ (ہم خواتین کی مشکلات)
واہ بھئی اپیا آئی ہیں آج تو محفل کو رونق بخشنے۔ اپیا تھکن زیادہ ہو جائے تو منہدی لگا کے گھر بیٹھئے۔ پر بازاری منہدی نہیں وہ پیڑ سے توڑے ہوئے تازہ پتوں والی۔ اس میں خوشبو بھی بہت ہوتی ہے۔
السلام علیکم اہلیانِ اردومحفل۔ کیسے ہیں سب لوگ اورکیا تمام لوگ بتانا پسند کریں گے کہ یہاں کا موسم کیسا ہے میرا مطلب ہے کہ آپ کے علاقے کا موسم کیسا ہے کیونکہ پاکستان میں تو آجکل مون سون کی بارشیں ہو رہی ہیں اور خوب ہو رہی ہیں پنجاب اور سرحد میں تو کئی علاقوں میں شدید سیلابی بارشیں ہو رہی ہیں میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمام علاقوں کی کیا صورتحال ہے۔