السلام علیکم !
کیا حال ہیں اہلیانِ محفل کے ۔۔۔ اور بھتیجی کیسی ہو ۔ تمہارے امتحانوں کا کیا ہوا ؟ کوئی خیر نہ خبر ۔۔۔
شمشاد بھائی آپ بھی سنائیں آپ کی طرف گرمی کا کیا حال ہے ۔
ظفری بھائی گرمی نے تو ابھی بھی حشر نشر کیا ہوا ہے۔ ہمت ہے ان لوگوں کی جو باہر دھوپ میں کام کرتے ہیں۔
شمشاد بھائی حشر نشر کا مطلب پاکستانیوں سے پوچھیے
ظفری بھائی یہ جلوہ افروز نہیں ہوئی اور ویسے بھی پانچویں منزل سے بھلا کیسے جلوہ افروز ہوا جا سکتا ہے۔ اتنی اونچائی سے تو ٹپکا ہی جا سکتا ہے اور یہ ٹپک کر ہی آتی ہے۔
میرا خیال ہے جہلم رہ کر زینب کو جتنی اردو آتی تھی وہ بھی بھول گئی ہے :d
شگفتہ یہ تو کفران نعمت ہے۔
لگتا ہے ملا نصر الدین والا قصہ ہے۔ ملا صاحب نے وعظ میں بیان کیا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے۔ دوسرے روز ایک مقتدی نے ملا صاحب کو بارش میں بھاگتے ہوئے دیکھ کر آواز دی ۔۔ ملا صیب آپ تو اللہ کی رحمت سے بھاگ رہے ہیں۔ ملا صاحب نے جواب دیا ۔۔۔
بھئی میں تو اس وجہ سے بھاگ رہا ہوں کی اللہ کی رحمت پیروں تلے آ رہی ہے۔
درست کہا جویریہ