کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
وعلیکم السلام بہنا!
پردیس واپسی مبارک،:hatoff:
کیا حال ہیں؟
جب میں اُدھر، تم اِدھر
اب تم اُدھر، میں اِدھر
خیر ہوتا ہے، چلتا ہے۔

اب بھائی اپ بھی تبھی آئے جب میں یہاںنہیں تھی چلیں خیر انشااللہ اگلی بار اپ سے ضرور ملاقات ہو گی کہ اب میں نے گرمیوں میں پاکستان جانے سے توبہ کر لی ہے:grin:
 

زینب

محفلین
اور اب میں آیا ہوں تو کوئی بھی نہیں۔

ویسے کل زینب نظر تو آئی تھی۔ کیا واپس آ گئی ہے یا پھر ابھی لوڈ شیڈنگ کے مزے اڑا رہی ہے؟

السلام علیکم شمشاد بھائی۔کیسے ہیں اپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واپس آگئی ہوں پر ابھیتک لوڈ شیڈنگ کے دیے ہوئے چکر نہیں اترے۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اتر جائیں گے ذرا دو چار دن صبر کر لو۔ اور ہاں ایکدم سے آتے ہی اے سی میں نہ بیٹھ جاؤ۔ کم از کم ایک گھنٹہ روزانہ باہر دھوپ میں یا بغیر اے سی کے گزارہ کرو۔
 

ابو کاشان

محفلین
اب بھائی آپ بھی تبھی آئے جب میں یہاںنہیں تھی چلیں خیر انشااللہ اگلی بار آپ سے ضرور ملاقات ہو گی کہ اب میں نے گرمیوں میں پاکستان جانے سے توبہ کر لی ہے:grin:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واپس آگئی ہوں پر ابھی تک لوڈ شیڈنگ کے دیے ہوئے چکر نہیں اترے۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھا کتنے ہمّت والے ہیں پاکستانی۔
ہر طرح کیا :boxing:مار:beating: کھا کر بھی ہنستے ہی رہتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ جی ۔ کہاں گم ہو جاتی ہیں آپ؟

ڈاکٹر بھائی آپ کیسے ہیں ؟ اور غزل اور واثق کیسے ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


السلام علیکم جویریہ ، کیا حال ہیں ؟ پہلے تو فورم کی رفتار کی وجہ سےنہیں آ پا رہی تھی ، پھر لاہور میں کچھ دن گزرے وہاں سے کوشش کی تھی آنلائن آنے کی لیکن صرف م س ن تک ہی رسائی حاصل ہوئی تھی، پچھلے دنوں خالہ جان کا انتقال ہوا ، اسی دوران پھر بارشوں کے سبب سے ہماری فون لائن خراب اور انٹرنیٹ مرحوم ، یوں اتنے بہت سے دن آنلائن آنا ممکن نہ ہوسکا ۔

 

جیہ

لائبریرین
اوہ۔۔۔ یہ تو بری خبر سنائی آپ نے

اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی خالہ جان کی مغفرت فرمائے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔سیدہ شگفتہ
آپ کیسی ہیں اور حمزہ کیسا ہے۔



السلام علیکم ڈاکٹر عباس بھائی ، شکریہ میں ٹھیک ہوں اور حمزہ صاب اسکول جانے کی تیاریوں میں لگے ہیں کہ چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں ۔

آپ سب خیریت سے ہیں اور غزل اور واثق کیا کر رہے ہیں ؟


 

جیہ

لائبریرین
شگفتہ یہ تو کفران نعمت ہے۔
لگتا ہے ملا نصر الدین والا قصہ ہے۔ ملا صاحب نے وعظ میں بیان کیا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے۔ دوسرے روز ایک مقتدی نے ملا صاحب کو بارش میں بھاگتے ہوئے دیکھ کر آواز دی ۔۔ ملا صیب آپ تو اللہ کی رحمت سے بھاگ رہے ہیں۔ ملا صاحب نے جواب دیا ۔۔۔

بھئی میں تو اس وجہ سے بھاگ رہا ہوں کی اللہ کی رحمت پیروں تلے آ رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو رات کا کھانا بھی کھایا جا چکا ہے۔ بلکہ پاکستان میں تو رات کا ایک بجا چاہتا ہے۔

بہت سارے اراکین غیر حاضر ہیں، آخر وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
 

زونی

محفلین
یہ کیا بات ہوئی جب میں حاضر ہوئی تو سب غیر حاضر:roll:

السالم علیکم غائبین محفل لیکن شمشاد بھائی تو ابھی موجود ہیں:cool:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top