کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
حالات وہاں تو بھلے بہتر ہی ہوں مگر یہ محفل کے حالات کو کیا ہوا ھے، سرور ایرر دے رہا ھے تیسری کوشش کارآمد ثابت ہوئی اور تب جاکر ہماری آمد ممکن ہوئی:rolleyes: السلام علیکم۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ لیں پھر جب میں‌ آیا تو آپ جا چکے تھے۔

حسن لگتا ہے ابھی بھی مصروف ہی ہے جو آنے کی فرصت کم ہی مل رہی ہے۔

شمشاد بھائی ابھی کچھ دن آنکھ مچولی کا یہ سلسلہ یونہی چلے گا، پھر سب پہلے جیسے ہی ہو جائے گا انشاءاللہ:)
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ ۔۔ حال اچھے ہیں ۔۔ آپ سنائیں ؟

مصروفیت کچھ خاص نہیں رہی وہ روٹٰیں ورک کئے ۔۔۔

حسن بہت دن بعد نظر ا رہے ہیں محفل پر ۔۔ کیا حال ہیں حسن ؟ کیا رہا پاکستان کا وزٹ ؟
 

الف عین

لائبریرین
محفل کی رفتار اس وقت تو ٹھیک ہے، لیکن وہی مسئلہ ہے کہ پوسٹ کرتے ہی پیغام ملتا ہے کہ اتنی جلدی دوسری پوسٹ نہیں کر سکتے۔۔ یا یہ پوسٹ اسی کا ڈپلی کیٹ ہے جو ابھی پوسٹ کی ہے۔۔ دوبارہ پوسٹ کا بٹن دبا دینے پر پوسٹ واقعی ڈپلیکیٹ ہو جاتی ہے اور پھر حذف کرنی پڑ رہی ہے۔ اب معلوم ہو گیا تو میں پھر بھی بیک بٹن دبا دیتا ہوں۔۔
کیا یہ مشکل بھی ہے سعود؟
 
چاچو مشکل ہے!

کیوں کہ 15 نومبر کو میں نے Toefl کی تاریخ لے رکھی ہے لہٰذا اسے بھی پڑھنا ہوتا ہے نیز کمپنی نے اس ہفتے اور ٹائم کا کہا تھا کچھ کلائنٹ ریکوئسٹ ہائی پرائورٹی کی تھیں ان پر بھی گھر سے ہی تھوڑا بہت کام کر رہا ہوں۔ اس لئے شائد کل تک نہ ہو سکے ہاں اسی ہفتے انشاء اللہ تمام کر لوں گا۔ اگر علوی نستعلیق کے ساتھ ہی جاری کیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ٹوفل کے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، اس میں کیسے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے؟
 
شمشاد بھائی یہ تو انگلش نالج ٹیسٹ ہے۔ اس کی ضرورت کچھ ممالک میں تعلیم کے حصول کے لئے ہوتی ہے۔ اس میں آپ کی بولنے، سن اور پڑھ کر سمجھنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کی آزمائش مقصود ہوتی ہے۔ الگ الگ یونیورسٹیاں ٹوفل کے اسکور کو لیکر اپنا معیار رکھتی ہیں۔ اور ٹوفل کے امتحان کئی ذرائع سے ہوتے ہیں جن کا اسکور پیٹرن مختلف ہوتا ہے۔ ویسے یہ ٹٰسٹ بہت مشکل نہیں ہوتا اور تھوڑے سے مشق کے بعد باسانی اچھے نمبرات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

فی الحال اس ٹیسٹ کی فیس 165 ڈالر ہے۔ مزید معلومات www.ets.org/ پر دستیاب ہیں۔ اس کی تیاری کے لئے خاصہ مواد انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔ اور ریجسٹریشن کے بعد ایک ایک تمثیلی ٹیسٹ آن لائن بھی فراہم کیا جاتا ہے جس سے اس کے مزاج کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی مجھے اپنے ایک عزیز کو اس بارے میں معلومات فراہم کرنا تھیں، بہت اچھا ہوا جو آپ نے مواد فراہم کر دیا۔

اور خیر سے زونی بھی آئی ہوئی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔ آج ایک اور سکول ۔۔۔سٹی سکول ۔۔۔۔ بند ہوگیا


جویریہ ، آپ خیریت سے تو ہیں ناں ، بہت دن سے آپ سے بات نہیں ہوئی ۔ اللہ تعالی آپ کو سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اگر ممکن ہو تو تفصیل سے لکھیے گا ۔ آخر وہاں کے کرتا دھرتا کیا کر رہے ہیں
:( :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
کرنا کیا ہے انہوں نے، بس مدرسے تباہ کر رہے ہیں، تھانے تباہ کر رہے ہیں۔ بے گناہوں کو مار رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top