کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
میں اس لیے کہہ رہا تھا کہ " اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں" میں آپ نے خاصے جواب لکھے تھے۔




وہ تو میری فیلنگز ہیں ناں جو آجکل محسوس کر رہی ہوں تو مجھے لگا شاید میرے میں کوئی بری عادت آرہی ہے :grin: تو میں پریشان ہوگئی سوچا سہیلیوں سے رائے لیتی ہوں وہ کیا کہتی ہیں :music: ،
ورنہ سچ بات شاید یہ ہے کہ مجھے اب اچھے ، برُے کی تمیز آنے لگی ہے ۔ سمجھنے لگی ہوں کہ میرے معیار کا کوئی ہے ہی نہیں :hatoff: ، اس لئے باقیوں کی پراوہ کس لئے کی جائے ۔ ؟ ضرورت ہی کیا ہے کسی سے رابطے رکھنے کی :music: ، لوگ اس قابل نہیں نکلا کرتے :grin: ،
 

تیشہ

محفلین
نہیں تعبیر ، میرا موڈ تو بہت اچھا ہے ۔ بلکے ابھی ڈنمارک ص سے بات ہورہی تھی فون پے ، سو موڈ خوشگوار ہے :music:
آپ سنائیے ۔ ؟ میں کھیر کھارہی ہؤں کھانی ہے تو آجائیے فٹافٹ ۔ :hatoff:
 

زینب

محفلین
سیدھا سیدھا آفس جاؤ نا جہاں امی نے بھیجا ہے یہاں وہاں چکروں میں‌کیوں پڑ رہے ہو
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جیہ

کیا حال احوال ہے؟ کیسی ہو؟ صورتحال کچھ بہتر ہوئی؟
وعلیکم السلام شمشاد بھائی۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ سوات کی صورت حال جوں کی توں ہے۔ امن و امان کا مسئلہ تو تھا ہی۔ اوپر سے 22 دنوں سے بجلی بند ہے۔ 24 گھنٹوں میں 2 گھنٹوں کے لئے آتی ہے۔ ایک اور مصیبت یہ ہے کہ گندے پانی اور ناقص آٹے کے استعمال سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے ۔ کوئی 4000 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 6 فوت ہوگئے ہیں ۔ سب بچے ہیں
 

ابوشامل

محفلین
میں الحمد للہ بالکل خیریت سے ہوں۔ بہت اچھا رمضان اور بہت بور عید گزارنے کے بعد اب حاضر ہوں۔ رمضان کے آخری ایام میں مصروفیات کتنی بڑھ جاتی ہیں، اس کا سب کو اندازہ ہوگا اور اس کے بعد عید کی ہفتے بھر کی چھٹیاں، اس لیے غائب رہا۔ آپ سنائیے آپ کی عید کیسی گزری؟
 

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ خیریت سے فہیم! عید پر بات ہوئي تھی اچھا لگا۔ معذرت کہ میں فون کرنے کے معاملے میں بہت ہی زیادہ سست ہوں۔ اس عید پر کسی کو پھوٹا ایک ایس ایم ایس بھی نہیں کیا :(
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام شمشاد بھائی۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ سوات کی صورت حال جوں کی توں ہے۔ امن و امان کا مسئلہ تو تھا ہی۔ اوپر سے 22 دنوں سے بجلی بند ہے۔ 24 گھنٹوں میں 2 گھنٹوں کے لئے آتی ہے۔ ایک اور مصیبت یہ ہے کہ گندے پانی اور ناقص آٹے کے استعمال سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے ۔ کوئی 4000 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 6 فوت ہوگئے ہیں ۔ سب بچے ہیں

یعنی کہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے دن بدن مزید خراب ہو رہی ہے۔ اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top