کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید
آج تو واقعی بڑی بڑی ہستیاں محفل میں آ رہی ہیں۔
او اچھا اچھا ویسے مجھے 16 دسمبر یاد ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام فہیم

کہاں سناٹا ہے۔ دیکھتے نہیں آج کیسی ہستی جلوہ افروز ہوئی ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
و علیکم السلام فہیم

کہاں سناٹا ہے۔ دیکھتے نہیں آج کیسی ہستی جلوہ افروز ہوئی ہیں۔

فرزانہ سسٹر کے آنے سے پہلے تو سناٹا ہی تھا۔
وہ تو یہاں میں‌ نے سناٹے کا ذکر کیا۔
اور فوراً ہی فرزانہ سسٹر نے آکر سناٹا دور کردیا:)
 

فہیم

لائبریرین
ہممممممممممممم
لیکن لگتا ہے کہ سسٹر صرف سناٹا توڑنے ہی آئیں تھیں۔
اس کے بعد سے پھر نامعلوم:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
آج یعنی 20 نومبر کو
ہمممممممممممممممم
یہ تو مجھے خود بھی نہیں معلوم تھا۔
صرف نومبر یاد تھا۔

ویسے پتہ بھی نہیں چلا اور دو سال گزر گئے۔

اور بھائی جی یہ مجھ سے کب سے اجازت لینے کی ضرورت پیش آگئی اور وہ بھی آپ کو:)

آپ کیوں مجھے شرمندہ کرتے ہیں:blush:
 

شمشاد

لائبریرین
زین یہ سعادت آپ بھی حاصل کر لیں اور فہیم بھائی کے لیے مبارک بات کا دھاگہ کھول دیں۔
 

زین

لائبریرین
میری فہیم بھائی سے اتنی جان پہچان نہیں لیکن آپ کہتے ہیں‌تو یہ سعادت میں‌ہی حاصل کرلیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آپ اسے بے تکلفی میں " بچہ " کہہ کر مخاطب کر رہے تھے اور ابھی کہہ رہے ہیں کہ جان پہچان نہیں ہے۔
 

زین

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہا
""بچہ"" اس لیے کہا کہ بچے کی طرح شرما رہا تھا ۔ورنہ یقیناً مجھ سے عمر میں بڑے ہی ہوں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی ہیں تو اس محفل کے دو سال پرانے رکن لیکن لگتا ہے کہ جنم جنم سے محفل کے رکن ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ میل ملاپ رکھتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی اچھا ہوگا آپ ان کے لیے دھاگہ کھولے کیونکہ میرے ذہین میں کچھ نہیں آرہا اور فہیم بھائی کے بارے میں آپ کچھ بہتر ہی لکھ سکتے ہیں‌
 

شمشاد

لائبریرین
لکھنا کیا ہے زین بھائی، آپ تو خیر سے لکھنے لکھانے والے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ چلیں میں ہی ان کے لیے دھاگہ کھول دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے، کیا پریشانی ہو گئی، شریک محفل کریں، آپ کی آدھی پریشانی یہیں ختم ہو جائے گی۔
 

زین

لائبریرین
لکھنا کیا ہے زین بھائی، آپ تو خیر سے لکھنے لکھانے والے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ چلیں میں ہی ان کے لیے دھاگہ کھول دیتا ہوں۔
پریشانی کے باعث کچھ ذہن میں نہیں آرہا تھا۔

اللہ خیر کرئے، کیا پریشانی ہو گئی، شریک محفل کریں، آپ کی آدھی پریشانی یہیں ختم ہو جائے گی۔

یہاں‌شیئر نہیں کرسکتا ۔آپ کا بہت بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جیسے آپ کی مرضی۔ ہماری اللہ سے یہی دعا ہے کہ آپ کی پریشانی ختم ہو اور آسانی میں بدل جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top