کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

آج تو ماشاءاللہ بڑی رونق لگی ہوئی ہے:)

اور فہد بھائی میں چھٹی پر نہیں‌ ہوں۔
یہ اور بات ہے کہ آفس آیا ہی 3 بجے ہوں:blush:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا تو دفتر ہے شام میں لگتا ہے اور رات گئے تک کھلا رہتا ہے۔ لگتا ہے آپ کے دفتر کا تعلق یورپ و امریکہ کے اوقات سے ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
آپ کا تو دفتر ہے شام میں لگتا ہے اور رات گئے تک کھلا رہتا ہے۔ لگتا ہے آپ کے دفتر کا تعلق یورپ و امریکہ کے اوقات سے ہے۔

یہ سب ہمارے باس کا کیا دھرا ہے۔
وہ خود 5 بجے کے قریب آتے ہیں۔
اور رات کو تقریباً 12 بجے تک بیٹھتے ہیں۔


اس لیے میری بھی عادتیں خراب ہوگئیں ہیں۔
شاذو نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ میں 10 بجے آفس پہنچ جاؤں:music:
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ بہن
صبح النور
کہیے کیسی ہیں؟ اور کیا کر رہی ہیں؟ میں تو ناشتہ کرنے لگا ہوں، آپ بھی آ جائیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ، امی ابو کے ساتھ ہلکا سا ناشتہ تو کر لیا آج البتہ کل کے لیے بھابھی اور آپ سے ناشتہ کی فرمائش کر دیتی ہوں۔
کیا کر رہی ہوں ۔ ۔ ۔ ھممم مصرفیات سے مقابلہ سا چل رہا ہے میرا نیا سسٹم اچھا کام کر رہا ہے تو رکے ہوئے کام دیکھ رہی ہوں کچھ متن کی اسکیننگ ایک دو دن میں مکمل کرنا ہے زیادہ وقت اسی میں لگ رہا ہے۔ شمشاد بھائی آپ سے لائبریری ماہ کے حوالے سے بات کرنا ہے بلکہ آپ ذپ دیکھ لیجیے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لائبریری امور کے متعلق لکھنے کے لیے جو دینا چاہیں دے دیں، انتظامی امور کی بات نہیں کرنی۔ ذ پ میں بتا دیں میں دیکھ لوں گا۔
 
السلام علیکم۔ صبح بخیر۔۔۔ شگفتہ آپی تو جاچکی ہیں۔۔۔ میں پرسوں سے پوچھنا چاہ رہا ہوں ان سے کہ کافی دن ہوئے، حمزہ نظر نہیں آئے۔۔۔ کہاں مصروف ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top