کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اپیا روزگار کی مصروفیات تو خارج از بحث‌ ہیں‌ کیوں کہ اس سے فرار ممکن نہیں‌اور نا ہی کوئی چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ سمت کے اس شمارے کو خاصی تاخیر ہو رہی ہے اس کی تکمیل میں لگا ہوں۔ باقی کی مصروفیات ذاتی یا گھریلو نوعیت کی ہیں‌ مثلاً‌ جی آر ای کی کوچنگ اور کچھ پرارپرٹی وغیرہ سے متعلق ہیں۔ ان سب سے اتنا تھک جاتا ہوں کہ نیند بغٰر بلائے کب آ جاتی ہے خبر ہی نہیں‌ہوتی۔

کل ملا کر مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ نبیل بھائی اور آپ کے مراسلے کا جواب نہیں دے سکا ہوں اب تک حالانکہ سوچتا روز ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شمشاد بھائی۔

میں اپنے زخموں کے ساتھ حاضر ہوں۔ پرسوں رات ہمارے گھر سے آدھ فرلانگ دور پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ہمارے گھر کے دروازے تک اکھڑ گئے ۔ ایک شیشہ ٹوٹ کر دائیں بازو کو زخمی کر گیا۔ مگر زخم معمولی ہیں
 
الف عین

لائبریرین
ارے۔۔۔ اللہ کا شکر ہے جوجو کہ زخم معمولی ہیں۔پریشانی ہوئی۔ تم جب بھی موقع ملا کرے اپنی خبر دیتی رہا کرو بٹیا۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تشویش ہوئی پڑھکر جیہ
اپنی خیر خیریت کی اطلاع دیتی رہا کرو۔
اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں سو کر رہے ہیں۔
 
تیلے شاہ

محفلین
وعلیکم السلام شمشاد بھائی۔

میں اپنے زخموں کے ساتھ حاضر ہوں۔ پرسوں رات ہمارے گھر سے آدھ فرلانگ دور پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ہمارے گھر کے دروازے تک اکھڑ گئے ۔ ایک شیشہ ٹوٹ کر دائیں بازو کو زخمی کر گیا۔ مگر زخم معمولی ہیں

اللہ کریم رحم فرمائے
اور دونوں کو نیک سمجھ عطا کرے
 
خوف زدہ زخمی ماحول کے افاقے کی دعا پہلے اور پھر اپیا کے زخموں‌ کی۔ کیوں کہ جسمانی گھاؤ تو بہر حال دیر پا نہیں ہوتے پر زخمی اور لہولہان معاشرے کی ترقی صدیوں پیچھے رہ جاتی ہے۔
 
زھرا علوی

محفلین
جیہ بہت افسوس اور دکھ ہوا سن کر االہ تعالیٰ سے ہر دم آپ کی اور ان آفت زدہ علاقوں میں رہنے والے ہر معصوم شہری کی سلامتی کی دعا ہے۔۔۔۔آمین۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
تشویش ہوئی پڑھکر جیہ
اپنی خیر خیریت کی اطلاع دیتی رہا کرو۔
اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں سو کر رہے ہیں۔

اللہ کریم رحم فرمائے
اور دونوں کو نیک سمجھ عطا کرے

خوف زدہ زخمی ماحول کے افاقے کی دعا پہلے اور پھر اپیا کے زخموں‌ کی۔ کیوں کہ جسمانی گھاؤ تو بہر حال دیر پا نہیں ہوتے پر زخمی اور لہولہان معاشرے کی ترقی صدیوں پیچھے رہ جاتی ہے۔

جیہ بہت افسوس اور دکھ ہوا سن کر االہ تعالیٰ سے ہر دم آپ کی اور ان آفت زدہ علاقوں میں رہنے والے ہر معصوم شہری کی سلامتی کی دعا ہے۔۔۔۔آمین۔۔۔

بالکل ہم لوگ تو دعا ہی کرسکتے ہیں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ بس مجھے اور میرے علاقے کے لوگوں کے لئے دعا کرتے رہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top