کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
49 ویں اوور میں جس طرح کا کھیل کھیلا گیا تھا۔
اس سے تو لگتا تھا کہ جیتنے کا موڈ نہیں ہے ان لوگوں کا:rolleyes:

اور یہ سوچو کہ اگر 49 ویں اوور میں کرس گیل کی وہ بال جس پر کامران اکمل نے اپنی وکٹیں اڑاوادیں تھیں۔
بو بال نہ ہوتی تو کیا ہوتا:rolleyes:
واقعی یار۔۔۔ آخری دو تین اوورز تو ایسے گزرے کہ لگتا تھا ہاتھوں کا میچ گنوارہے ہیں۔ :(
 
لیکن یہ بات لکھ لو کہ

اگر پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کو Icl پاکستان کی ٹیم سے میچ کھلوالیا جائے۔
بھلے وہ ٹیسٹ ہو، ون ڈے ہو یا T20 پاکستان کی ٹیم Icl والی ٹیم کو نہیں ہاراسکتی

آج فائنل ضرور دیکھنا Icl کا
لاہور بادشاہ اور حیدرآباد ہیروز۔

بچھلی دفعہ کا بدلہ لینے کا اچھا موقعہ ہاتھ آیا ہے
لاہور بادشاہ کے پاس

بس اگر وہ حیدر آباد ہیروز کے اصلی ہیرو عبدالرزاق کو جلدی آؤٹ کردیتے ہیں:rolleyes:
لاہور بادشاہ کا میچ تو کسی صورت مِس نہیں کرنا میں نے۔۔۔ اگر بجلی نے تنگ نہ کیا۔۔۔ امید ہے کہ اس دفعہ لاہور بادشاہ لے جائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
تم ہوتے کہاں ہو آج کل

اکیلے اکیلے ہی ملاقاتیں کرتے پھررہے ہو:rolleyes:

کبھی ہماری بھی کسی سے ملاقات کرادو:rolleyes:
 

ابوشامل

محفلین
واقعی۔۔۔ میں کامران اکمل کے آنے سے پہلے یہی سوچ رہا تھا کہ یہ لپے بازی بہت کرتا ہے، شاید کچھ کرجائے۔۔۔ لیکن آخری اوور شروع ہوتے ہی دو چھکے رسید کرنا بڑا کام تھا۔۔۔

(اچھا، شعیب بھائی نے ملنے کا کہا ہے، آسکیں گے کیا؟)
جب چاہے پروگرام طے کر لیں، میں حاضر ہو جاؤں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
اور یہ سوچو کہ اگر 49 ویں اوور میں کرس گیل کی وہ بال جس پر کامران اکمل نے اپنی وکٹیں اڑاوادیں تھیں۔
بو بال نہ ہوتی تو کیا ہوتا
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ نو بال نہیں تھی :) ۔ اسے وہ لمحہ کہہ سکتے ہیں جب قسمت سے پاکستان کا ساتھ دیا اور کامران اکمل نے اگلے اوور میں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر بازی پلٹ دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ کیا زبردست گفتگو ہو رہی تھی کرکٹ پر۔

ویسے جب سے پچھلا عالمی کپ ہوا ہے، اس کے بعد سے کرکٹ میں دلچسپی ہی نہیں رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کراچی میں ہوتا تو ضرور آ جاتا۔

ڈاکٹر صاحب آپ کا بھی شکریہ۔ مطلب یہ کہ ہیں تو سندھ میں ہی۔
 

زینب

محفلین
اور کیا۔۔۔ ہاں، وہ الگ بات ہے کہ تمہاری طرح بہت سے لوگ اپنی کرکٹ ٹیم سے بیزار ہوگئے ہیں۔ ;) میں تو سوچ رہا تھا کہ کہیں تم بھی نہ پہنچی ہوئی ہو میچ دیکھنے۔

وہ تو ابوظہبی میں ہوا یہاں شارجہ میں ہوتا میں پھر بھی نا جاتی ۔۔۔۔۔مٰں انتہائی نفرت کرتی ہوں اپنی ٹیم کے سارے کھلاڑیوں سے
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی یہ تو پھر آپ کی اپنی سستی ہے۔ ورنہ آپ شامل نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top