جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں، آریا یا آرئن نسل نہیں ہے، اور نہ ہی ان کا گوروں کے تعصب سے کوئی لینا دینا ہے، بلکہ اشرافیہ کو آریا کہا جاتا تھا ۔
دوسرا نظریہ آریا لوگوں کا اصل ماخذ ایران، افغانستان، شمالی ہندوستان اور پاکستان میں شامل علاقے اور وسطی ایشیائی ریاستیں ہیں ۔ زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ اصل آریا ایرانی النسل تھے، جنہوں نے مشرق میں ہندوستان اور مغرب میں مشرقی یورپ تک اپنی سلطنتیں قائم کی تھیں ۔لیکن سب سے زیادہ عروج آریا کو ہندوستان میں ملا ہے ۔
دوسری جنگ عظیم میں جرمنی میں اس نظریہ کو ہوا ملی کہ وہ اصل آریا ہے، اور آریا کا جو نیا نظریہ کہ نیلی آنکھیں اور سفید رنگت کو جرمنی سے ہی ہوا ملی ۔ جبکہ بدھ مت اور ایران، ہڑپہ اور ہندوستان سے ملنے والے شواہد اس کی تصدیق نہیں کرتے، جہاں اصل آریا گہرے بالوں والے اور مختلف رنگ کی آنکھوں میں پائے جاتے ہیں، وغیرہ وغیرہ
لیکن یہ سب صرف تھیوریاں ہی ہیں، اصل کیا ہے کوئی نہیں جانتا ۔