کون ہے جو محفل میں آیا- (25)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
کیا حال ہیں ظفری بھائی؟ سردی کی خیر ہے نزلے نے تو نہیں جکڑا ہوا نا؟

فہد بھائی ۔۔۔۔ سردی کی تو واقعی خیر ہے ،مگر نزلے نے واقعی جکڑا ہوا ہے ۔ مجھے سائینس ہے اس کی وجہ سے نزلہ ناک میں نہیں گلے میں گرتا ہے ۔ اس غیر فطری عمل سے بارے بدن میں درد اور ساتھ بخار بھی ہوجاتا ہے ۔ اور گلا بھی پک جاتا ہے ۔ اینٹی بائیوٹک میں بہت کم استعمال کرتا ہوں ۔ کل لایا ہوں شاید ایک دو روز میں افاقہ ہو ۔ دعا کجیئے گا ۔
 
ابوشامل

محفلین

مجھے یہی خدشہ تھا۔ اللہ رحم کرے اور جلد صحت دے۔
ایسے موسم میں بنیادی چیز احتیاط ہے۔ میں نے کبھی برف باری یا شدید ترین سردی کا تجربہ تو نہیں کیا البتہ کراچی جیسی معمولی سردی میں بھی احتیاط نہ کیا جائے تو خطرناک نتائج بھگتنا پڑ جاتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
احتیاط کیوں نہیں کی ، کرنا تھی ناں طبیعت خراب ہو تو صحیح کی بوریت ہوتی ہے ۔

ارے آدمی اپنی بھی بھلا کوئی احتیاط کرتا ہے ۔ ;)
ویسے بوریت کی بات آپ نے بلکل صحیح کی کہ میں اپنی تازہ ترین پوسٹیں پڑھ ہو رہا ہوں اور احساس ہو رہا ہے کہ بیماری بھی بوریت میں کیسے کیسے خیالات جنم دیتی ہے ۔ ;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم زینب ، کیا حال ہیں اور کیا کر رہی ہیں اس وقت ، یعنی ورزانہ اس وقت کیا مصروفیت ہوتی ہے ، میں آپ کے پیغامات دیکھ رہی تھی فورم پر ابھی ، بہت اچھا لکھا ہوا ہے آپ نے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے آدمی اپنی بھی بھلا کوئی احتیاط کرتا ہے ۔ ;)
ویسے بوریت کی بات آپ نے بلکل صحیح کی کہ میں اپنی تازہ ترین پوسٹیں پڑھ ہو رہا ہوں اور احساس ہو رہا ہے کہ بیماری بھی بوریت میں کیسے کیسے خیالات جنم دیتی ہے ۔ ;)

:)

لیں تو کیا دوسرے آئیں گے احتیاط کروانے :)

ویسے اچھا تو لکھا ہے آپ نے ۔ تو یہ اچھا لکھنے کا راز ہوا پھر تو تھوڑے تھوڑے وقفہ سے تھوڑی طبیعت خراب ہونے کی گنجائش نظر آتی ہے اس طرح :blush:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا، شگفتہ آپی موجود ہیں۔ صبح بخیر۔۔۔ نیند کچھ ہوئی یا نہیں؟ آج تو کافی صبح صبح نظر آرہی ہیں

صبح بخیر عمار ، نیند :) کل پتہ ہے میں کوئی اڑتیس گھنٹے بعد جو سوئی ہوں تو پھر صبح ہی اٹھی آج ، رات کا کھانا بھی گول ہو گیا ، اب بالکل ٹھیک اور بالکل فریش ۔ صبح سویرے ڈٹ کے ناشتی کیا ۔ باقی سب گھر میں اس وقت ناشتہ کر رہے ہیں ، میں ذرا دیکھوں میرے مطلب کا کیا کچھ موجود ہے وہاں :)

اوہووو۔۔۔ سردی میں اتنا جاگنا۔۔۔ توبہ۔۔۔ پھر اس کے بعد سونے کا تو لطف ہی اور ہوگا نا۔۔۔ اور صبح سویرے ناشتے کے بعد یہ کیا اب ناشتے کی دوسری شفٹ لگانے کا ارادہ ہے؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top