زین
لائبریرین
السلام علیکم
کیا باتیں چل رہی ہیں؟
وہ خبر کل آج ٹی وی پر چلی تھی
یہ رہی خبر کی تفصیل
کراچی : کراچی گلشن اقبال تھانہ پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں پولیس اور پی کیو آر کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قمر نامی شخص گلشن اقبال بلاک تیرہ سے گزررہا تھا کہ راستے میں کھڑے تین باوردی پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور اس سے موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔قمر جب اس واردات کی رپورٹ درج کرانے گلشن اقبال تھانے پہنچا تو اس نے دو پولیس اہلکار خالد اور رحمن کو تھانے ہی میں بیٹھے پایا۔ قمر نے دونوں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرکے موقع پر موجود ڈیوٹی افسر کو رپورٹ درج کرائی جس پر دونوں اہلکاروں کو تھانے ہی میں گرفتار کرلیا گیا۔اس کے بعد گلشن اقبال تھانہ پولیس نے گرفتار پولیس اہلکاروں کی نشان دہی پر پولیس قومی رضاکار کے اہلکار یاسر علی شاہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے قمر سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔
کیا باتیں چل رہی ہیں؟
ھمم اچھی بات ہے ۔۔
آج میں نے ایک مزے کی نیوز سنی ۔۔۔۔۔ پتا نہیں کونسے چینل پر بتا رہے تھے ۔۔۔ مجھے کچن میں اواز ا رہی تھی دیکھی نہیں ۔۔۔ کہ گلشن اقبال کے علاقے میں ایک پولیس والے سے جو کہ آف ڈیوٹی تھا اور یونیفارم میں نہیں تھا۔۔ دو بندوں نے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا ۔۔۔ وہ متعلقہ تھانے میں رپورٹ کروانے گیا تو اس کو وہ ہی بندے پولیس کی وردی میں اس تھانے میں ملے ۔۔ جنہوں نے موبائل چھینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب پولیس والے دو دو طریقوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔۔۔ جن کو عوام کے تحفظ کے لئے رکھا گیا ہے ۔۔۔۔