کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
السلام علیکم

کیا باتیں چل رہی ہیں؟






ھمم اچھی بات ہے ۔۔

آج میں نے ایک مزے کی نیوز سنی ۔۔۔۔۔ پتا نہیں کونسے چینل پر بتا رہے تھے ۔۔۔ مجھے کچن میں اواز ا رہی تھی دیکھی نہیں ۔۔۔ کہ گلشن اقبال کے علاقے میں ایک پولیس والے سے جو کہ آف ڈیوٹی تھا اور یونیفارم میں نہیں تھا۔۔ دو بندوں نے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا ۔۔۔ وہ متعلقہ تھانے میں رپورٹ کروانے گیا تو اس کو وہ ہی بندے پولیس کی وردی میں اس تھانے میں ملے ۔۔ جنہوں نے موبائل چھینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:

اب پولیس والے دو دو طریقوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔۔۔ جن کو عوام کے تحفظ کے لئے رکھا گیا ہے ۔۔۔۔:roll:

وہ خبر کل آج ٹی وی پر چلی تھی


یہ رہی خبر کی تفصیل

کراچی : کراچی گلشن اقبال تھانہ پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں پولیس اور پی کیو آر کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قمر نامی شخص گلشن اقبال بلاک تیرہ سے گزررہا تھا کہ راستے میں کھڑے تین باوردی پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور اس سے موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔قمر جب اس واردات کی رپورٹ درج کرانے گلشن اقبال تھانے پہنچا تو اس نے دو پولیس اہلکار خالد اور رحمن کو تھانے ہی میں بیٹھے پایا۔ قمر نے دونوں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرکے موقع پر موجود ڈیوٹی افسر کو رپورٹ درج کرائی جس پر دونوں اہلکاروں کو تھانے ہی میں گرفتار کرلیا گیا۔اس کے بعد گلشن اقبال تھانہ پولیس نے گرفتار پولیس اہلکاروں کی نشان دہی پر پولیس قومی رضاکار کے اہلکار یاسر علی شاہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے قمر سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سچی سے :laugh: میں شرط لگانے کو تیار ہوں آپ ایکبار مردوں کی بیٹھک کھولیں تو سہی ۔۔ وہاں کوئی فی میل نا آئی تو وہ بیٹھک بیٹھک ہی رہے گی :music: ۔۔ آپ کو اچھے سے معلوم ہے رونق صرف وہاں ہی ہوتی ہے جہاں خواتین پائی جائیں ۔۔ رش ہجوم مردوں کا اُدھر ہی رہتا ہے جہاں صرف خواتین ہو :grin: ،
آپ بیٹھک کھول کر دیکھ لیں ، کتنے مرد وہاں روز کے آئے گے :laugh: ،، مرد وہی پر جاتے ہیں جہاں خواتین ہوں ،
اسلئے آپکی بیٹھک کی بے جا ۔۔ بے جا ہوجائے گی ۔

مردوں کے پاس کرنے کی آپس میں ،کوئی بات ہوگی تو بھیٹک چلے گی ناں :grin1: ،

باجو فکر نہ کریں ہم بیٹھک ہی خواتین کارنر کے سامنے والے پلاٹ میں بنائیں گے۔ پھر تو رونق ہو گی ناں۔ +ہی ہی+
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام

اس بندے کے مزاج تو بالکل نارمل ہیں
باقیوں کا معلوم نہیں:rolleyes:

آپ سنائیں آج کیسے بھول پڑے ادھر کا راستہ:)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی
کہیے کیسے ہیں؟ بڑے موقع سے آئے ہیں۔ ایک مسئلہ زیر غور ہے۔ آپ کی رائے چاہیے۔
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں کل بارش اور پہاڑوں‌پر برف باری ہوئی ۔

آج موسم بہت خوشگوار رہا ۔

آپ کے ہاں‌موسم کیسے ہیں آج کل ۔ وہاں بھی خاصی سردی ہوگی
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی خواتین کارنر کے مقابلے پر حضرات بھی کوئی ایسا کارنر بنانا چاہ رہے ہیں جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ اس لیے کوئی اچھا سا نام تجویز کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی خواتین کارنر کے مقابلے پر حضرات بھی کوئی ایسا کارنر بنانا چاہ رہے ہیں جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ اس لیے کوئی اچھا سا نام تجویز کریں۔

مردوں کے حوالے سے کوئی بھی نام اچھا تجویز کیا جاسکتا ہے ۔ مگر کیا "مرد" لفظ آنا ضروری ہے ۔؟
 

تیشہ

محفلین
باجو فکر نہ کریں ہم بیٹھک ہی خواتین کارنر کے سامنے والے پلاٹ میں بنائیں گے۔ پھر تو رونق ہو گی ناں۔ +ہی ہی+



بھلے سامنے بنائیے مگر پھر بھی ۔۔اپنے پلاٹ کو چھوڑ کر یہ خواتین کے ہی پلاٹ دیکھا پڑھا کریں گے
zzzbbbbnnnn.gif


مجھے بہت ہنسی آئی یہ دیکھکر ، کہ ، خواتین کارنر ' پے جب اتنا بڑا بڑا اور صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ یہاں مردوں کا داخلہ منع ہے اسکے باوجود بھی سبھی نے وہاں اپنی اپنی انٹری دی
zzzbbbbnnnn.gif
یہ الگ بات کہ ڈیلیٹ ہوتے گئے ہیں مگر سبھی آئے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
زونی آپ ہی کوئی مشورہ دے دیں۔ ہم "خواتین کارنر" کے مقابلے میں حضرات کارنر بنانا چاہ رہے ہیں لیکن یہ نام کوئی اچھا نہیں لگ رہا۔ تمہارے خیال میں کیا نام ہونا چاہیے؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
بھلے سامنے بنائیے مگر پھر بھی ۔۔اپنے پلاٹ کو چھوڑ کر یہ خواتین کے ہی پلاٹ دیکھا پڑھا کریں گے
zzzbbbbnnnn.gif


مجھے بہت ہنسی آئی یہ دیکھکر ، کہ ، خواتین کارنر ' پے جب اتنا بڑا بڑا اور صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ یہاں مردوں کا داخلہ منع ہے اسکے باوجود بھی سبھی نے وہاں اپنی اپنی انٹری دی
zzzbbbbnnnn.gif
یہ الگ بات کہ ڈیلیٹ ہوتے گئے ہیں مگر سبھی آئے ۔

باجو ذرہ بتانا یہ حرکت کس کس نالائق نے کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top