کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا۔

یاددددددددددددد آگیا کہ میں نے نرخ بتائیے تھے باقی آگے کچھ یاد نہیں آرہا ۔
:)
 

ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام ظفری بھائی
الحمداللہ ٹھیک ٹھاک

آپ سنائیں کیسی گزر رہی ہے زندگی ؟

ہمارے بارے میں پوچھتے تو کوئی بات بھی تھی زین جی ۔۔۔۔ ;)

کہ :
مجھ سے پوچھتے کیا ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی بتلائے کیا ، اجنبی کے بارے میں ۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
آہستہ آہستہ سب یاد آ جائے گا، ایک دفعہ ڈرائینگ روم کی سیر کروا دی تو سب یاد آ جائے گا۔
 

زین

لائبریرین
محفل سونی سونی کیوں لگ رہی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟

ظفری بھائی
اب زندگی چھوڑئیے اپنے بارے میں بتائیے ، طبعیت کیسی ہے ؟
 

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی

کہیے کیسے مزاج ہیں؟

کل اعجاز بھائی گلہ کر رہے تھے کہ یہاں آ کر بھی ظفری سے بات نہیں ہوئی۔

میں کل رات ہی گھر واپس آیا ہوں ۔ جاب پر اسقدر کام ہوتا ہے کہ یاد نہیں رہتا کہ کون کون سے اور بھی کام کرنے ہیں ۔ ماسوائے کام کے ۔ چونکہ کام فیلڈ میں ہوتا ہے ۔ اس لیئے اتنا تھک جاتا ہوں کہ واپسی پر گاڑی میں ہی اکثر سوجاتا ہوں ۔ ڈرائیور کے جگانے پر سیدھا ہوٹل اور پھر صبح بھی دوڑ ۔ بہت دن ایسے ہی گذر گئے ۔ کئی صبح خیال آیا کہ استادِ محترم کو کال کروں اور پھر بھول جاتا تھا ۔ لیکن اب ایک ہفتے کا بریک ملا ہے ۔ اسی ویک ینڈ انشاءاللہ کال کروں اور ضرور کروں گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: زیک
محفل آج کچھ سونی سونی سی لگ رہی ہے۔

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
اللہ خیر کرئے، آپ کو ایسا کیونکر لگا، حالانکہ آج تو ظفری بھی آئے ہوئے ہیں۔

میرا خیال ہے زیک اسی لیئے کہہ رہے ہیں ۔ :grin:

گزشتہ دنوں نبیل بھائی بھی اپنی سنجیدگی کے خول سے کچھ دیر کو باہر نکلے تھے۔ اب لگتا ہے زیک کی باری ہے۔ +ہی ہی+
 

شمشاد

لائبریرین
چن نہیں جانتے کس کو کہتے ہیں؟ چن پنجابی میں چاند کو کہتے ہیں۔
کوئٹہ میں آپ کون سی زبان بولتے ہیں؟ زیادہ تو میرا خیال ہے پشتو ہی بولتے ہوں گے۔
 

زین

لائبریرین
اچھااااااا ویسے میں‌پنجاب میں‌ہی پیدا ہوا ہوں ۔ ہمارے گھرکے بڑوں کی اکثریت کو پنجابی آتی ہے ۔ مجھے بھی کچھ کچھ سمجھ آجاتی ہے ۔

کوئٹہ میں چالیس پچاس فیصد پشتو اور باقی بلوچی، براہوی، فارسی ،اردو اور پنجابی بولتے ہیں‌۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top