کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
شاید اس دھاگے کا افتتاح میرے ہاتھوں ہونا تھا۔
اس لیے میرے ہاتھوں ہی ہوگیا:)

حاضر ہے کون ہے جو محفل میں آیا کا 26 واں تھریڈ:hatoff:

دیکھتے ہیں کہ اب یہاں کس کا آنا ہوتا ہے۔
 

زین

لائبریرین
حضور ہماری موجودگی میں کون یہاں پہلے آنے کی ’’گستاخی‘‘ کرسکتا ہے
 

محسن حجازی

محفلین
حضور آج ہم بھی قدم رنجہ فرما رہے ہیں کہ ارض وسطی کے ایک جادوگر سے معلوم ہوا کہ ہماری بابت نت نئی افواہیں گردش میں ہیں جیسے کہ ہم خوبصورتی میں گم ہیں یا خوبصورتی ہم میں گم ہے وغیرہ وغیرہ۔ اللہ جانے اندر کی باتیں کہاں سے نکل آتی ہیں :grin: بس ہم ذرا بحرانی کیفیات سے گزر رہے ہیں جیسے ہی کچھ مستحکم ہوتے ہیں تو حاضر ہوتے ہیں۔
دیگر سب کے کیا حال احوال ہیں؟ شمشاد بھائی کیسے ہیں؟ نبیل بھائی آپ کیسے ہیں؟ فرخ بھائي سے تو بات ہوتی ہی رہتی ہے۔ محمد احمد، نوید صادق، مغل صاحب وارث بھائی وغیرہ کیسے ہیں؟ سیاسی لوگوں کے کیا احوال ہیں؟ سعود الحسن، ابن حسن وغیرہ؟ اپنے ابن سعود اور اعجاز انکل؟ جہانزیب، ابو شامل، دوست، عمار وغیرہ؟
گوشہ خواتین کیسا چل رہا ہے؟ :grin:
اور خواتین کے کیا حال احوال ہیں؟

بہرطور ان سب سوالوں کے جوابات ہمیں چاکلیٹ کے دو خالی ڈبوں کے ساتھ، جن میں چاکلیٹ کا موجود ہونا ضروری ہے، پی او بکس 420 پر بھجوا دیجئے۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
لجیئے ہم بھی حاضر ہو جاتے ہیں ۔
رات کا جانے کونسا پہر ہے کہ آنکھ کھلی اور طبعیت میں عجیب سی بے کلی پیدا ہوئی ۔ محسوس ہوا کہیں کچھ کمی سی ہے ۔ محفل پر آیا تو دیکھا ہمارے عزیز ترین دوست نے سب کے نام گنوائے مگر ہمیں رہنے دیا ۔ سوچا شاید انشاء جی کی اس بات پر عمل کیا ہوا کہ ۔۔۔۔

ہم ہنس دیئے ، ہم چپ رہے ، منظور تھا پردہ تیرا ۔۔۔۔ ;)
 

زینب

محفلین
میرا نام شامل ہی نہیں کیا۔خیر میں‌3 دن کے بعد آکے نبڑ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی ی ی ی ی ی ی ی ی یی میری‌تین دن کی چھٹی منظور کریں نہیں تو میں ایسے ہی چلی جاؤں گی۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
میرا نام شامل ہی نہیں کیا۔خیر میں‌3 دن کے بعد آکے نبڑ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی ی ی ی ی ی ی ی ی یی میری‌تین دن کی چھٹی منظور کریں نہیں تو میں ایسے ہی چلی جاؤں گی۔۔۔۔۔
زینب بی بی ۔۔۔ انہوں‌ خواتین کا صیغہ استعمال کیا تو ہے ۔ یعنی اجتماعی طور پر سب خواتین کے بارے میں دریافت کر لیا ہے ۔ شرمیلے تو ہیں‌ ہی ۔۔۔ اس لیئے خواتین کا نام لینے سے اجتناب کر گئے ۔ ;) ۔۔۔۔۔ اور خدارا آپ خود کو بھی خواتین میں شامل کر رکھیئے ۔۔۔۔۔ لڑائی اور جنگ کی باتیں کرنے سے آپ کو مردانہ کوٹے سے کچھ نہیں ملے گا ۔ :grin:
 
سیاسی لوگوں کے کیا احوال ہیں؟ سعود الحسن، ابن حسن وغیرہ؟ اپنے ابن سعود اور اعجاز انکل؟ جہانزیب، ابو شامل، دوست، عمار وغیرہ؟

یہ سارے سیاسی لوگ ہیں؟؟؟ :eek:

بہرطور ان سب سوالوں کے جوابات ہمیں چاکلیٹ کے دو خالی ڈبوں کے ساتھ، جن میں چاکلیٹ کا موجود ہونا ضروری ہے، پی او بکس 420 پر بھجوا دیجئے۔

آپ ذرا م۔س۔ن پر کبھی فرصت سے ملیں تو سارے سوالات کے ایک دم درست جوابات دیتے ہیں۔ ابھی تو پی او بکس 420 پر جوابات ارسال کرنے لگے تو ڈاک خانے والوں نے کہا، لیٹرز ناٹ الاؤٔڈ، صرف بندہ پوسٹ کیا جاسکتا ہے اس پتے پر :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم تمہارے ہاتھوں دھاگہ کھلنا تو بہت مبارک ثابت ہوا۔ کہ بہت سے گمشدہ اراکین جن میں محسن، ظفری اور جیہ شامل ہیں، ایکدم سے واپس آ گئے۔ کیا جناتی پھونک ماری ہے۔ ایسا کرو کہ ہر نیا تم ہی کھولا کرو۔
 

فہیم

لائبریرین
فہیم تمہارے ہاتھوں دھاگہ کھلنا تو بہت مبارک ثابت ہوا۔ کہ بہت سے گمشدہ اراکین جن میں محسن، ظفری اور جیہ شامل ہیں، ایکدم سے واپس آ گئے۔ کیا جناتی پھونک ماری ہے۔ ایسا کرو کہ ہر نیا تم ہی کھولا کرو۔


خوش قسمتی میری:)

جناتی پھونک تو نہیں البتہ ہوسکتا ہے کہ یہ بے شرمی کا اثر ہو;)
 

الف عین

لائبریرین
میں یہ اطلاع دینے کے لئے آیا ہوں کہ ابھی چار دن کے لئے لاس انجیلس اور اطراف جا رہا ہوں۔ اس لئے حاضر نہ ہو سکوں گا۔ سنر رہے اور بوقت یا بغیر وقتِ ضرورت کام آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کے سردیوں کا صحیح معنوں میں لطف اٹھا رہے ہیں۔ چلیں خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top