کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ،آج 25 دسمبر ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش ، میرے لیے یہ دن بہت اہم رہا ہے بچپن سے ہی لیکن جن حالات میں دھکیل دیا گیا ہے اور دھکیلا جا رہا ہے وہ پریشان کن ہیں :( :( اور قوم کی اکثریت کی لا پرواہی اور غفلت اور مسلکی ، لسانی اور نجانے کون کون سے گروہوں میں تقسیم :( :(

قوم کی اکثریت کو دھکیلا ہے اس قوم کے لیڈروں نے، ورنہ پاکستانی قوم بذات خود ایسی نہیں ہے۔
 

زین

لائبریرین
جی ہاں ویسے بھی سارا دن ٹینشن میں‌گزار دیتے ہیں۔

اچھا آجکل کون کون غائب ہیں محفل سے ذرا فہرست تو مرتب کرنا شمشاد بھائی
مجھے کل تھانے جانا ہے وہاں رپٹ‌درج کرادیتا ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
قابل احترام سیدہ شگفتہ بہنا
کبھی محفل پر ہی پڑھا تھاکہ ۔۔
مصروفیت آپ کو اداس نہیں ہونے دیتی کیوں کہ وہ آپ کو سوچنے کا بھی وقت نہیں دیتی۔۔
اور کسی محترم ہستی نے یہ تبصرہ کیا تھا کہ ۔۔
مصروفیت علاج ہے،اکیلے پن میں بعض اوقات تنہائی کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ بھیڑ اور بے حد مصروفیت میں بھی کوئی یاد آپ کو اداس کر
جاتی ہے،بھیڑ بھی آپ کو تنہا رکھتی ہے۔۔۔۔
آپ کیا کہیں گی اس پر کہ ۔۔
اداس ہیں اپ آج۔۔
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں شادوآباد رکھے آمین
نایاب


کس جگہ لکھا تھا ، آپ کو یاد رہا :hatoff: یہ بات یاد نہیں آ رہی کہ کہاں لکھا تھا لیکن یہ درست ہے کہ اپنے آپ کے لیے تو وقت نہیں ملتا لیکن قوموں کی زندگی کے اہم دن یوں غیر اہم ہونے لگیں تو اچھا نہیں لگتا ، آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کا احساس نہیں :(

آپ کی دعا کے لیے بہت شکریہ

 

زین

لائبریرین
یار لوگ سب ادھر ادھر مصروف ہیں‌ اور کچھ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
چلو آج کل سردی ہے، دن میں بند بجلی اتنا تنگ نہیں کرتی ہو گی جتنا گرمیوں میں کرتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
چلو آج کل سردی ہے، دن میں بند بجلی اتنا تنگ نہیں کرتی ہو گی جتنا گرمیوں میں کرتی ہے۔
لیکن شمشاد بھائی کمپیوٹر کا خانہ خراب کر دینے کے لیے کافی ہے۔ اگر دن میں 10 مرتبہ کمپیوٹر بغیر شٹ ڈاؤن کیے بند ہو تو آپ خود ہی سوچ لیں اس کا کیا حشر ہوگا؟
گزشتہ گرمیوں والی لوڈ شیڈنگ میری ایک ہارڈ ڈسک نگل چکی ہے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top