کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب کیا کر رہے ہیں؟ رہنے بھی دیں، اس میں کئی ایک بڑے بڑے نام بھی آتے ہیں۔ کچھ تو جان بوجھ کر گئے اور کچھ انجانے میں چلے گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ارے زین بھائی ابھی تک کوئی نام فائینل نہیں کیا۔ تھوڑا دماغ لڑاؤ۔
 

بےباک

محفلین
نیا نیا اس محفل میں آیا ہوں ڈرتا ڈرتا قدم بڑھایا ہے ،مجھے رولز اور ریگولیشن معلوم نہیں،
سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، جن کے سہارے سے چلتا ہوا یہاں داخل ہوا ہوں ،طفل مکتب ہوں، مجھے رھنمائی فرماتے رہیے گا،
سب کا مخلص: بےباک
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی آپ تو نام کے بھی بے باک ہیں تو یہاں بھی بیباکی سے گھومیں پھریں۔ سبھی اراکین پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے ذوق کے مالک ہیں۔ آپ بھی لطف اندوز ہوں اور دوسروں کو بھی موقع فراہم کریں۔
 

زین

لائبریرین
خوش آمدید
جی بے باک صاحب ۔
شمشاد بھائی نے درست کہا ۔


و علیکم السلام

ارے زین بھائی ابھی تک کوئی نام فائینل نہیں کیا۔ تھوڑا دماغ لڑاؤ۔

ہممممم ۔
میرا دماغ آجکل خود کام نہیں‌کررہا کسی اور کو یہ کام سونپ دو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ کیا ہوا؟ دماغ کام کیوں نہیں کر رہا؟ پتہ بھی ہے جس کا دماغ کام نہ کرے اسے کیا کہتے ہیں؟
 

زین

لائبریرین
میرا مطلب ، اس وقت دماغ اس وقت کام نہیں‌کررہا، دن بھر کی محنت مزدوری کی وجہ سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top