کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
الحمداللہ ٹھیک ٹھاک ہوں۔

ڈاکٹر صاحب ! آپ سنائیں کیا حال ہے ؟ آپ کا اور مریضوں کا
:)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو تو بس ہر جگہ چہ میگوئیاں ہی سنائی دے رہی ہیں حالانکہ ہم تو کھلے بندوں باتیں کر رہے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ آج کا حاضری رجسٹر کھولا ھے میں نے، بہت سے اراکین غائب ہیں کہیں تو ان کا نام بلیک لِسٹ کر دوں شمشاد بھائی:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے پہلے تو حسن کا کریں، یہ اتنے دنوں سے کہاں ہے؟ حالانکہ پڑھائی سے بھی فارغ ہو چکا ہے۔ کہیں گوریوں کی تاک میں تو نہیں رہنے لگ گیا؟ ذرا معلوم تو کرو۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے جناب کیوں اس شریف النفس اور سادہ لوح انسان کو اس جھمیلے کی نظر کرتے ہیں، میرے مطابق اس نے تو کبھی کسی گوری سے ہنس کر بات بھی نہیں کی ہوگی:blush:

فیصلے پر نظر ثانی کی تجویز ھے!!!
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ہاں محفل می دو ہی تو شریف انسان ہیں ایک حسن اور ایک زین

+ہتھوڑا+ باقی تو سب بدمعاش ہیں ناں
 

حسن علوی

محفلین
اجی اب ایسا بھی ہم نے کچھ نہیں کہا، آپ نے تو ہماری پوسٹ کا ملیدہ ہی کر دیا یہ مطلب تو ہرگز نہ تھا قبلہ۔ وللہ عالم:)
 

شمشاد

لائبریرین
چلو تمہاری ہی بات مان لیتے ہیں۔ ایسا کرو کہ جو جو اراکین دیر سے غائب ہیں، ان کی فہرست بنا کر منظوری کے لیے پیش کرو۔
 

حسن علوی

محفلین
آج کے غیر حاضرین میں شامل ہیں:

- عمار - زینب - سارہ - فہیم - ابو شامل

ویسے کئی دنوں سے جیہ کی بھی کچھ خبر نہیں اور سارا بھی غائب ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب تو آتے ہی رہتے ہیں۔ اور جیہ تو اب ماما بن گئی ہوئی ہے۔ اسے منے میاں کہاں فرصت لینے دیتے ہوں گے کہ محفل میں آئے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
وعلیکم السلام
الحمداللہ ٹھیک ٹھاک ہوں۔

ڈاکٹر صاحب ! آپ سنائیں کیا حال ہے ؟ آپ کا اور مریضوں کا
:)

و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

آج تو بجلی نے جلدی مہلت دے دی آپ کو۔


زین مریضوں کا حال تو مریضانہ ہی ہوتا ہے۔

شمشاد بھائی۔ڈیوٹی سے آ کر غزل کو اسکول سے لینا ہو تا ہے۔آج ذرہ جلدی آ گیا اور محفل میں جھانکا ہی تھا کہ بجلی غائب۔
 

زین

لائبریرین
زینب بہن سے ہم ناراض‌ہوگئے ہیں۔
عمار بھائی تو آج آیا تھا فہیم بھائی دو دنوں سے مصروف ہیں ۔

ہاں ہاں محفل می دو ہی تو شریف انسان ہیں ایک حسن اور ایک زین

+ہتھوڑا+ باقی تو سب بدمعاش ہیں ناں

:mad: :mad:
آپ تو ہم غریب شریفوں کے درپے ہو۔

آپ کا کیا بگڑا ہے ہم نے :confused:


حسن بھائی !
یہ شمشاد بھائی ہماری شرافت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ اب کیا کوئی زبردستی کرنے پڑے گی :grin:



زین مریضوں کا حال تو مریضانہ ہی ہوتا ہے۔
ڈاکٹر صاحب ۔ ہمارے لیے بھی کوئی نسخہ تجویز فرمائیے۔
:)
 

شمشاد

لائبریرین
فیس مجھے دے دیں، نسخہ ڈاکٹر صاحب سے لے لیں۔ پھر آپ کی شرافت پر بھی اعتبار آ جائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

لیں یہ بندہ حاضر ہے۔
سوچا گھر جاتے جاتے ایک حاضری آفس سے بھی دیتا چلوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top