مجھے جہاں تک سمجھ آئی ان کئی دنوں میں وہ کچھ اور کہانی ہے۔
یہ فاطمہ بی بی فین ہے شمشاد بھائی کی جو وہ کریں یہ بھی ضرور ویسا کرتی ہے ۔پہلے چائے پھر کافی اور آخری پوسٹون میں بی بی نے سلاد کھانے کی خبر دی ہے ۔اور یہ سب شمشاد بھائی کی پوسٹوں کے بعد ہو رہا ہے۔اس سے میری ساتویں حس نے اندازہ لگایا ہے کہ بی بی کو نہیں روکا گیا تو جان جائے گی چائے میں اور اس میں شمشاد بھائی مجھے مجبورا شامل تفتیش کرنے پڑیں گے۔شمشاد بھائی آپ کی مہربانی ہو گئ کہ جب اپ چائے پییں تو یہاں لکھ دیا کریں آپ نے دودھ پیا یا جوس پیا اس طرح فاطمہ بھی آپ کی نقل کرے گی تو نقصان نہیں ہو گا۔نہیں تو مجھے پورا یقیں ہے شوگر لیول اس کا جلدی ہای ہو گا۔پتہ نہیں کیوں لوگ نقل کرتے ہیں دوسروں کی میں تو اپنی الگ پہچان رکھنا چاہتا ہوں دنیا سے الگ کیوں کہ میں سمجھتا ہوں میں میں ہوں اور میری ایک پہچان ہے ایک سوچ ہے۔