صبح بخیر ساتھیو!
یہاں دن کے آغاز ہی میں درجہ حرارت 38 ڈگری پر پہنچا ہوا ہے۔ آج کل کراچی میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری کے ہندسہ سے معانقہ کرتا رہتا ہے۔۔۔ اوپر سے یہ روز روز بجلی کا غائب ہونا، تین چار گھنٹے کے لئے تو لازمی بن گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ایسی حالت میں ہمارے ہاں مزاج گرامی، بدل کر مزاج گرمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔
فہیم کی خبر میں نے “گمشدہ اراکین محفل“ کے زمرہ میں بھی لکھ دی ہے۔۔۔ یہاں بھی تحریر کررہا ہوں کہ بجلی والوں کی مہربانی کے سبب ان کے گھر کا کمپیوٹر پہلے ہی ٹاٹا بائے بائے کرگیا تھا اور اب دفتر کا کمپیوٹر بھی جواب دے گیا۔ آج کل میں کمپیوٹر صحیح کروائیں گے تو ان شاء اللہ حاضری دیں گے۔۔۔۔